Aaj News

جمعہ, مارچ 28, 2025  
27 Ramadan 1446  

خیرپور: کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ بھڑک اٹھی، ٹرین کو روک دیا گیا

ٹرین لاہور سے کراچی جا رہی تھی
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے باعث ٹرین کو فوری طور پر روک دیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق آگ لگنے کے بعد ٹرین کے عملے نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ ٹرین لاہور سے کراچی جا رہی تھی جب اچانک آگ کی لگی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ کا تعین ابھی تک نہیں کیا جا سکا، تاہم عملہ اس پر قابو پانے میں مصروف ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

Pakistan Railways

fire in train