ریاست کے خلاف پروپیگنڈہ کا الزام؛ جنوبی وزیرستان میں سیاسی رہنما کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
ریاست کے خلاف پروپیگنڈہ کا الزام میں جنوبی وزیر ستان میں سیاسی رہنما تاج وزیر کے خلاف پیکا قانون کے تحت پرچہ کٹ گیا۔
ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی تاج وزیر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔
مردان میں پیکا قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج، زاہد نامی شہری نامزد
سیاسی وسماجی کارکن کے خلاف ایف آئی آر وانا سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی۔ جس کے مطابق تاج وزیر سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور من گھڑت خبریں پھیلا رہا تھا۔
یو ٹیوبر رجب بٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
وانا سٹی پولیس اسٹیشن میں درج مقدمہ کے متن کے مطابق تاج وزیر عوام کو پہلے بھی مختلف اوقات میں ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال دلاتا رہا ہے۔
نوپارکنگ سے گاڑی اٹھانے کی ویڈیو وائرل کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
دوسری جانب ڈی پی او نے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا صارفین بغیر تصدیق کے خبریں چلانے سے گریزکریں۔