رمضان افطار اسپیشل : لذیذ عربی بریڈ پڈنگ
کیا آپ میٹھے کے شوقین ہیں لیکن میٹھا بنانے کا وقت نہیں ملتا؟ تو پھر 15 منٹ میں تیار ہونے والی لذیذ عربی بریڈ پڈنگ کی یہ ترکیب ضرور آزمائیں۔
اجزاء
2 کھانے کے چمچ / 30 گرام کسٹرڈ پاؤڈر
4 کھانے کے چمچ / 60 ملی لیٹر دودھ
2 کپ / 500 ملی لیٹر دودھ
¼ کپ / 50 گرام چینی
نمک (چٹکی بھر)
1 کپ / 237 ملی لیٹر ہیوی کریم (ٹھنڈا)
¼ کپ / 76 گرام کنڈینسڈ دودھ
½ چائے کا چمچ / 2 ملی لیٹر ونیلا ایسنس
12 عدد ڈبل روٹی کے سلائس
1 چائے کا چمچ / 4 گرام بادام (کٹے ہوئے)
1 چائے کا چمچ / 2 گرام پستہ (کٹا ہوا)
ملائی چکن بریڈ پاکٹ، ایک مزیدار اور آسان افطاری
ترکیب
ایک چھوٹے مکسنگ باؤل میں 2 کھانے کے چمچ کسٹرڈ پاؤڈر اور 4 کھانے کے چمچ دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
ایک کانٹے کی مدد سے کسٹرڈ پاؤڈر کو دودھ میں اچھی طرح حل کریں۔
ایک چھوٹے گہرے پین میں 2 کپ دودھ ڈال کر درمیانی آنچ پر اُبالنے دیں۔
جب دودھ اُبلنے لگے، اس میں ¼ کپ چینی اور چٹکی بھر نمک ڈال کر مکس کریں۔
اب اس میں پہلے سےتیار کیا گیا کسٹرڈ مکسچر شامل کریں۔
اچھی طرح مکس کر کے 4-5 منٹ تک پکائیں جب تک مکسچر گاڑھا نہ ہو جائے۔
مکسچر کو ایک طرف رکھ کر ٹھنڈا ہونے دیں۔
ایک مکسنگ باؤل میں 1 کپ ٹھنڈی ہیوی کریم اور ¼ کپ کنڈینسڈ دودھ ڈالیں۔
اس میں ½ چائے کا چمچ ونیلا ایسنس شامل کریں۔
مکسچر کو تھوڑا گاڑھا ہونے تک پھینٹیں۔
12 سلائس ڈبل روٹی کے لیں اور ہر ٹکڑے کے کنارے کاٹ دیں۔
ایک بڑی سروس ڈش میں 6 ٹکڑے رکھیں۔
پہلے تیار کردہ مکسچر کا ایک حصہ روٹی کے ٹکڑوں پر اچھی طرح ڈالیں تاکہ وہ پوری طرح ڈوب جائیں۔
اس کے بعد کریم مکسچر کو روٹی کے ٹکڑوں پر اچھی طرح ڈالیں۔
باقی 6 ٹکڑے سلائس کے اوپر رکھ کر باقی بچا ہوا مکسچر بھی ڈال دیں۔
آخر میں کریم مکسچر کی ایک اور پرت روٹی کے اوپر ڈالیں تاکہ وہ تمام روٹی کے ٹکڑے مکمل طور پر سیراب ہو جائیں۔
1 چائے کا چمچ کٹے ہوئے بادام اور 1 چائے کا چمچ کٹے ہوئے پستے سے بریڈ پڈنگ کو گارنش کریں۔
ڈش کو 2-3 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ کر سیٹ ہونے دیں۔
جب پڈنگ سیٹ ہو جائے تو اس کے ٹکڑے کاٹ کر مزیدار عربی بریڈ پڈنگ کا لطف اٹھائیں۔