Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
29 Ramadan 1446  

ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ میں ’ریکوگنیشن ایوارڈ‘ سے نوازا گیا

برطانیہ نے بھی ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا
شائع 25 مارچ 2025 12:23pm

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو برطانیہ کی پارلیمنٹ میں ان کی شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں ’ریکوگنیشن ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں پاکستانی ثقافت اور فنی دنیا میں ان کے نمایاں کردار کو سراہتے ہوئے دیا گیا۔

ہانیہ عامر جو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی ہیں نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں اپنے ڈراموں اور مزاحیہ انسٹاگرام مواد کے باعث شہرت رکھتی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مزاحیہ ویڈیوز اور منی وی لاگ کے ذریعے وہ اپنی منفرد شخصیت اور مزاحی حس کا مظاہرہ کرتی ہیں، جو ان کے مداحوں میں مقبول ہیں۔

اب انہوں نے اس ایوارڈ کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ہانیہ عامر کو ایوارڈ ملنے کے بعد تعریفی کلمات سنائے گئے، تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا، ”اتنی تعریفیں کبھی نہیں سنیں اپنی“ اور مزید کہا، ”بس یہی خواہش ہے کہ پاکستان کا نام اس طرح روشن کروں اور انٹرٹین کرتے رہوں۔“

اس ایوارڈ کی تقریب میں مختلف عالمی شخصیات بھی شریک ہوئیں، جنہوں نے ہانیہ کی فنی خدمات اور ان کے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر ان کی بھرپور تعریف کی۔

ہانیہ عامر کی اس کامیابی پر ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی مزید کامیابیاں کی دعا کی۔ یہ ایوارڈ ہانیہ کی عالمی سطح پر شہرت اور ان کے فن کے اعتراف کا ایک اور سنگ میل ہے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات

hania amir