Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
29 Ramadan 1446  

دانش تیموررپورٹر سے بدتمیزی پر ایک بار پھر تنقید کی زد میں

اداکار کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی
شائع 25 مارچ 2025 11:03am

پاکستانی اداکار و ٹی وی شو ہوسٹ دانش تیمور جو کئی سالوں سے شوبز کی دنیا کا حصہ ہیں، اپنے کرئیر کے عروج پر ہیں، لیکن حالیہ دنوں میں ان کے متنازعہ بیانات نے ان کے کیریئر کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔

کچھ ناقدین کا خیال ہے کہ وہ اپنے مقام کو سنبھالنے میں ناکام ہو رہے ہیں اور ان کے رویے نے انہیں عوامی تنقید کا نشانہ بنا دیا ہے۔

دانش تیمور کا چار شادیوں کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں کی شدید تنقید

اب دانش تیمور نے حالیہ دنوں میں ایک رپورٹر کے ساتھ بدتمیز رویہ اختیار کر کے سوشل میڈیا پر نیا تنازعہ پیدا کر دیا ہے۔ دانش تیمور، جو ان دنوں ایک نجی چینل پر رمجان ٹرانسمیشن کے میزبان ہیں، اپنے متنازعہ بیانات اور رویوں کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دانش تیمور ’محفلِ سحور‘ کے بورڈ کے ساتھ کھڑے پوز دیتے نظر آرہے تھے اور اس دوران ایک رپورٹر نے دانش تیمور کا حالیہ تنقید کی زد میں آنے والا لفظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’فی الحال ادھر دیکھیں گے آپ؟‘

اس پر دانش تیمور نے اسے دیکھتے ہوئے کہا کہ،آپ سائیڈ میں آئیں میں آپ کو دکھاتا ہوں۔

دیگر رپورٹرز کی حیران ہونے جیسی آواز آئیں جبکہ اس رپورٹر نے کہا کہ ’یہ تو اور بھی وائرل ہے۔ ، جواباً دانش تیمور نے کہا کہ ’مزید ابھی کوئی بات رہ گئی ہے وائرل ہونے سے؟‘

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب دانش تیمور اپنی اہلیہ عائزہ خان کے ساتھ ایک ٹی وی شو میں موجود تھے، جہاں دانش نے 4 شادیوں کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”فی الحال عائزہ کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتا ہوں“۔ اس بیان کے بعد دانش شدید تنقید کا شکار ہو گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، مختلف صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ صارفین نے دانش تیمور کے رویے پر انکو بدتمیز اور مغرور قرار دیا، جب کہ دیگر نے اس ویڈیو کو محض ایک مذاق سمجھا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ”کیمرہ مین کی حرکت حد سے باہر تھی، اس لیے ان کا ردعمل جائز تھا“، جبکہ ایک اور نے کہا کہ ”دانش کو عام سی بات بھی چبھ رہی ہے، ایسے جواب دینا غلط ہے“۔

entertainment

lifestyle

شخصیات