شہری نے میئر کراچی کی ٹریفک جام کی جانب توجہ دلائی۔ مرتضیٰ وہاب نے بات سنی ان سنی کر دی، ویڈیو وائرل
کراچی میں گزشتہ روز بدترین ٹریفک جام کے دوران شہری نے میئر کراچی کو دیکھ کر ٹریفک جام کی جانب توجہ دلائی۔ تاہم بیرسٹر مرتضیٰ وہاب شہری کی بات سنی ان سنی کردی۔ میئر کراچی کے شاہراہ پر آنے اور پھر پارک میں چلے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ روز کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کے علاقوں میں شہری نے میئر کراچی کو دیکھ کر ٹریفک جام کی جانب توجہ دلائی۔ تاہم میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب شہری کی بات سنی ان سنی کرتے ہوئے پارک کے اندر چلے گئے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا رات گئے گارڈن اور محمودآباد کا دورہ
میئر کراچی نے وفاق سے شہر کی ترقی کیلئے 100 ارب روپے کی مدد مانگ لی
اختیارات نہ ہونے کا رونا رونے والوں نے 10 سال کے بچے کو بھی نوکری دے دی، میئر کراچی
یاد رہے کہ گزشتہ پیر کی شام شہر قائد میں ایک قوم پرست جماعت کی فوارہ چوک پر ریلی کے باعث کراچی پریس کلب کے اطراف کی سڑکیں بند کرنے کے باعث صدر اور اطراف کی سڑکوں پر کئی گھنٹوں تک بدترین ٹریفک جام رہا۔ اس دوران ہزاروں شہریوں نے ٹریفک جام میں پھنس کر سڑکوں پر بھی روزہ افطار کیا۔
Comments are closed on this story.