پیرس میں ملزم کا تعاقب کرنیوالی پولیس کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 10 اہلکار زخمی
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ملزم کا تعاقب کرنے والی پولیس کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں دس اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی گاڑیاں کئی کلومیٹر تک ملزم کی کار کا پیچھا کرتی رہیں، آخرکار جب ڈرائیور نے کار پر قابو کھودیا اور وہ ایک ٹریفک سگنل سے ٹکرا گئی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار ملزم کو پکڑنے اترے تو پیچھے سے دوسری پولیس وین ، پہلی گاڑی سے ٹکرا گئی، یہی نہیں اس کے بعد پیچھے سے آنے والی ایک اور شہری کی گاڑی بھی ٹکرا گئی۔
پولیس کی گاڑیاں کئی کلومیٹر تک اس گاڑی کا پیچھا کرتی رہیں، انہیں شبہ تھا کہ ڈرائیور نشے میں ہے۔
امریکا: 17 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 5 افراد ہلاک
حادثے میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں اسپتال لے جایا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور اور گاڑی میں بیٹھے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
امریکا ، میکسیکو میں کار شو کے دوران فائرنگ ، 3 نوجوان ہلاک، 15 افراد زخمی
پولیس نے بتایا کہ گاڑی میں موجود 3 افراد کی عمریں 30، 22 اور 19 سال تھیں، جن میں سے 2 فرانسیسی شہری تھے اور پولیس کو پہلے سے مطلوب تھے۔