Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

پی ایس ایل 10 کیلئے جارح مزاج آسٹریلوی بلے باز کراچی کنگز کے کپتان مقرر

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 12 اپریل کو ملتان سلطانز کیخلاف کھیلے گی
شائع دن پہلے

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کی نمائندگی کرنے والی فرنچائز کراچی کنگز نے باضابطہ طور پر سابق آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارن رکو پاکستان سپر لیگ 2025 کے 10 ویں سیزن کے لیے کپتان مقرر کردیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرینچائز کراچی کنگز نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق بلے باز ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں اس کی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ یہ اعلان کراچی کنگز نے پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا ہے۔

کراچی کنگز نے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے جارح مزاج کھلاڑی کو پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں اپنی پہلی باری میں پلاٹینم کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا تھا۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے وارنر کی تقرری پر اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز کی فیملی میں اپنے نئے کپتان کے طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے بہت پرجوش ہیں۔

سلمان اقبال نے کہا کہ ایک لیڈراور میچ ونر کے طورپران کا ٹریک ریکارڈ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے لیے ہمارے وژن سے بالکل ہم آہنگ ہے، اس کے ساتھ ہی، ہم پی ایس ایل کے پچھلے سیزن میں شان مسعود کی شاندار کوششوں کی تعریف کرتے ہیں، ہم اسکواڈ میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر ان کے مسلسل کردار کے منتظر ہیں۔

ڈیوڈ وارنر کی آئی پی ایل میں شرکت

رواں سیزن آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے شیڈول میں ٹکراؤ کے باوجود پی ایس ایل میں شرکت کر رہے ہیں تاہم ان کی آئی پی ایل کے لیے لیے خدمات پر نظر ڈالتے ہیں۔

پی ایس ایل 10 کیلئے آسٹریلیا کے بڑے کھلاڑی نے بھی دستیابی ظاہر کردی

ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل کی تاریخ میں بہترین غیر ملکی بلے باز ہیں،انہیں دہلی ڈیئر ڈیولز (اب کیپٹلز) نے 2009 میں اپنے پہلے سیزن میں غیر واضح طور پر نکالا تھا۔ وہ 2013 تک ان کے ساتھ تھے۔

وارنر 2014 میں سن رائزرس حیدرآباد چلے گئے، 2015 میں کپتان بنائے گئے اور 2016 میں ٹائٹل جیتا تھا، 2018 میں ان پر نیو لینڈز بال ٹیمپرنگ سکینڈل میں ملوث ہونے کی وجہ سے لیگ میں کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

وارنر نے سات آئی پی ایل سیزن میں 500 رنز کا ہندسہ عبور کیا ہے، جو کسی بھی بلے باز کے لیے سب سے زیادہ ہے، وہ آئی پی ایل میں تین بار اورنج کیپ کے فاتح رہے۔

وارنر کے ایس آر ایچ کے ساتھ تعلقات 2021 میں خراب ہوگئے اور اسے 2022 میں ڈی سی نے دوبارہ اٹھایا۔

ڈیوڈ وارنر کے کیریئر پر ایک نظر

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے 112 ٹیسٹ میچز میں 205 اننگز کھیلیں اور کل 8786 رنز بنائے۔ ٹیسٹ میچز میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 335 رنز تھا۔

وارنر نے 161 ایک روز میچوں میں 159 اننگز کھیلیں جن میں انہوں نے کل 6932 رنز بنائے۔ ایک روزہ میچوں میں ان کا سب سے زیادہ سکور 179 رنز تھا۔

ڈیوڈ وارنر نے 110 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اتنی ہی اننگز کھیلیں اور کل ملا کر 3277 رنز بنائے۔ ٹی ٹوینٹی میچز میں ان کا سب سے زیادہ سکور 100 رنز ہے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن کے 10ویں ایڈیشن کا آغازآئندہ ماہ 11 اپریل کو ہوگا، جس کے اگلے دن یعنی 12 اپریل کو کراچی کنگز اپنا پہلا میچ کھیلے گی، ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں اپنی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کراچی کنگز کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کا مقابلہ کریں گے۔

PSL

karachi kings

David Warner

Pakistan Super League

psl 10