میوزک سننے اور دودھ پینے والی مرغی کا گوشت مہنگا فروخت کرنیوالا ریسٹورنٹ تنقید کا شکار
چین کے شہر شنگھائی میں ایک ریسٹورنٹ کو ہاف کلوگرام (آدھی کلوگرام) چکن 480 یوآن (پاکستانی 18 ہزار 573) میں فروخت کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ ریسٹورنٹ کا دعویٰ ہے کہ گاہکوں کو کھلائی جانے والی مرغیاں کلاسیکی موسیقی اور دودھ پلا کر پالی گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2 لاکھ 70 ہزار انسٹاگرام فالوورز رکھنے والے ایک تاجر نے 14 مارچ کو شنگھائی کلب ریسٹورنٹ میں اپنے دورے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی، جہاں وہ چک کی ڈش کی قیمت سے جان کر حیران رہ گئے۔
تاجر نے عملے سے چکن کے اتنے مہنگی ہونے سے متعلق مذاق میں پوچھا تو عملے نے جواب دیا کہ یہاں پیش کی جانے والی مرغیوں کو موسیقی سنائی جاتی ہے اور دودھ پلا کر بڑا کیا جاتا ہے۔ ریسٹورنٹ کے عملے نے اس کے مفروضے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید بتایا کہ یہاں دی جانے والی چکن ایک نایاب نسل کی ہوتی ہے جنہیں ”sunflower chicken“ کے نام سے جانا جاتا ہے، جسے خصوصی طور پر صوبہ گوانگ ڈونگ کے ایک فارم سے حاصل کیا جاتا ہے۔
ریسٹورنٹ کے مالک نے کھانے کی برائی کرنے والے گاہگوں کو پکڑنے پر انعام مقرر کردیا
رپورٹ کے مطابق سورج مکھی نسل کی مرغی ایک خاص نسل کی ہوتی ہے جسے ایک منفرد خوراک دی جاتی ہے جس میں سورج مکھی کے تنے کا رس شامل ہوتا ہے۔ مرغی کی اس نسل کو شہنشاہی چکن بھی کہا جاتا ہے، جو نرم ساخت اور بھرپور ذائقے کی وجہ سے قیمت میں زیادہ ہوتی ہے۔ اس مرغی کی فی کلو قیمت حیرت انگیز طور پر 2300 یوان (پاکستانی 88 ہزار سے زائد) ہے، جبکہ ریسٹورنٹ میں پورے چکن کی قیمت 11,500 یوان سے زائد ہے۔
ریسٹورنٹ کا 100 سال سے ایک ہی تیل سے برگر فرائی کرنے کا دعویٰ
رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا نے سورج مکھی کے چکن فارم کے عملے کے ایک رکن سے مزید سوالات پوچھے تو انہوں نے وضاحت کی کہ مرغیاں کلاسیکی موسیقی ضرور سنتی ہیں لیکن انہیں پینے کے لیے دودھ نہیں دیا جاتا۔
انفلوئنسر 480 یوآن سے زائد قیمت ادا کرنے کو تیار تھا، لیکن وہ پریشان تھا کیونکہ اسے لگا کہ ریسٹورنٹ نے اس سے جھوٹ بولا ہے۔ اس نے عملے سے کہا، “میں اس مرغی کی قیمت قبول کر سکتا ہوں، لیکن مجھے یہ پسند نہیں ہے کہ مجھے بنی بنائی کہانیاں سنائی جائیں۔