Aaj News

جمعرات, مارچ 27, 2025  
26 Ramadan 1446  

ایران نے پابندیوں سے بچ کر اپنا تیل فروخت کرنے کیلئے کیا چالاکی دکھائی؟

عراق کی ایک کمپنی سومو تہران کو سپورٹ کر رہی ہے تا کہ پابندیوں سے بچا جا سکے، رپورٹ
شائع 3 دن پہلے

عراق کے وزیر تیل حیان عبدالغنی نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ نے ایرانی تیل بردار بحری جہازوں کو تحویل میں لے لیا جن پر اسے ایسی دستاویزات برآمد ہوئیں جو اسے عراقی تیل بتا رہی تھیں اگرچہ وہ تیل ایران کا ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عراق کی ایک کمپنی سومو تہران کو سپورٹ کر رہی ہے تا کہ پابندیوں سے بچا جا سکے۔

ایرانی وزارت تیل کی جانب سے فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

گذشتہ روز سرکاری ٹی وی کو دیے گئے بیان میں عراقی وزیر تیل کا کہنا تھا کہ “یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ جہازوں پر موجود دستاویزات جعلی ہیں، ایرانی تیل بردار جہازوں نے یہ جعلسازی اس لیے کی تاکہ ایرانی تیل کو عراق کے نام سے عالمی کمپنیوں کو فروخت کر سکیں۔

امریکا اور روس کی بڑھتی قربت سے یورپ کو تشویش، جرمنی نے فوجی طاقت بڑھانے کیلئے خزانے کے منہ کھول دیئے

عراقی وزیر کا کہنا تھا کہ عراقی حکام نے اس معاملے کی تفصیلات واضح کرنے کے لیے امریکی حکام سے رابطہ کیا ہے۔ اور آگاہ کیا گیا کہ اس سے عراق کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ عراقی وزیر نے بتایا کہ امریکہ اس معاملے کو سمجھ رہا ہے۔

اس سے قبل گذشتہ مہینوں کے دوران میں اس طرح کی معلومات پھیل گئی تھیں کہ عراقی کمپنی سوم ایرانی تیل کی برآمد اور اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ اس دوران میں کمپنی پر امریکی پابندیوں کا عندیہ بھی سامنے آیا۔ البتہ سومو کمپنی پہلے ہی ان الزامات کی تردید کر چکی ہے۔

بارہ سالہ بچے نے اپنے کمرے میں ’نیوکلئیر ری ایکٹر‘ بنا لیا، امریکی خفیہ ایجنسی کا گھر پر دھاوا

عراقی بحریہ کی فورسز نے رواں ماہ 19 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ اس نے عراق کے علاقائی پانی میں ایک نا معلوم بحری جہاز پکڑا ہے جو مبینہ طور پر ایندھن کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔

Iranian oil tankers

using forged Iraqi documents

Iraqi oil minister says