2 روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ، مگر کتنا
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کے دام پھر بڑھ گئے
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج مزید اضافہ ہوگیا، پاکستان میں سونا 600 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2 روز کی کمی کے بعد آج ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 18 ہزار 600 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 73 ہزار 148روپے کی سطح پر آگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 27 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
Gold prices
Gold rates Pakistan
PURE GOLD
GOLD PRICES GO UP
Gold Rates 2025
gold rate increase
Gold Rates 202
gold price decrease
مقبول ترین