Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
23 Shawwal 1446  

انسانی دودھ کے بینک اور بغیر اجازت دوسری شادی پر اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس طلب

اجلاس کی صدارت چیئرمین علامہ راغب نعیمی کریں گے
شائع 24 مارچ 2025 05:05pm

اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا، اجلاس میں انسانی دودھ کے بینک کے قیام اور بغیر اجازت دوسری شادی کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور ہوگا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا، جس کی صدارت چیئرمین علامہ راغب نعیمی کریں گے۔

اجلاس میں خواتین کو وراثت، بجلی چوری، زکوٰۃ فنڈ کو سرمایہ کاری کی غرض سے اسلامی بینکوں میں رکھنے کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔

اجلاس میں بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کی جانب سے شادی کا معاہدہ ختم کراسکنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور ہوگا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں انسانی دودھ کے بینک کے قیام کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔

اسلام آباد

Council of Islamic Ideology

Human milk banks

Second marriage without permission