’بریانی میں فروٹ چاٹ اور زردہ مکس کرکے کھاتی ہوں‘، حرا مانی کے بیان پر سوشل میڈیا حیران
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی اکثر سوشل میڈیا کی زینت بنی دکھائی دیتی ہیں، یا تو وہ اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں یا تو اپنے کسی بالی ووڈ کے گانے پر رقص کرنے کے باعث مداحوں میں مقبول رہتی ہیں۔
لیکن حال ہی میں انہوں نے ایک ایسا انکشاف کیا جسے جان کر ان کے مداحوں کے ہوش اڑ گئے۔
حرا مانی نے حال ہی میں ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ وہ بریانی کے ساتھ فروٹ چاٹ بھی کھانا پسند کرتی ہیں۔
ایک میگزین کو انٹرویو میں اداکارہ حرا مانی نے بتایا کہ انہیں میٹھے کا بہت شوق ہے، جس کی وجہ سے وہ بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ مکس کر کے کھاتی ہیں۔
حرا مانی کو خود کو کرینہ کپور کہنا مہنگا پڑ گیا
انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ اپنے شوہر، اداکار مانی کے ساتھ کھانا کھا رہی ہوتی ہیں اور اسے کھانے کی دعوت دیتی ہیں تو مانی حیران ہوکر پوچھتے ہیں، تم یہ کیسے کرلیتی ہو؟ اور مجھے بھی کہتی ہو کہ اسے کھاؤ۔
حرا مانی اپنے نام سے ملتی جلتی مٹھائی سے دھوکہ کھا گئیں
ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا نے ہنستے ہوئے بتایا کہ مانی کے لیے یہ بات حیران کن ہوتی ہے کہ کوئی کراچی والا بریانی کے ساتھ فروٹ چاٹ مکس کر سکتا ہے۔