Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

عید سے قبل بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان، بادل کن علاقوں میں برسیں گے؟

پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے
شائع 24 مارچ 2025 03:35pm

محکمہ موسمیات نے عید الفطر سے قبل ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ بالائی وادیوں میں بارش اور برفباری ہوگی۔ ملک کے میدانی علاقوں میں آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی گئی۔ گندم سمیت دیگر فصلوں کو نقصان کا خطرہ ہے۔

پاکستان میں بارش کا نیا اسپیل انٹری دینے کو تیار ہے، محکمہ موسمیات نے 25 سے 27 مارچ تک بارش کی پیشگوئی کردی، جبکہ پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہوگئی ہیں اور کل سے بادل برسیں گے۔ بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر کی بالائی وادیوں میں بارش کے ساتھ ساتھ برفباری بھی ہوگی۔

کراچی میں موسم جزوی ابر آلود، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان، ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری متوقع

محکمہ موسمیات نے نئے الرٹ میں بتایا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوگی۔

عوام تیاری کرلیں! ملک بھر میں ایک بار پھر بارشیں ہونے والی ہیں

ماہرین موسمیات نے بتایا کہ 25 سے 27 مارچ کے دوران مری گلیات، اسلام آباد اور پنجاب کے چند ایک مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

25 اور 26 مارچ کے دوران بلوچستان اور سندھ کے چند ایک مقامات پر بارش اور گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ آندھی اور ژالہ باری سے پنجاب اور کے پی کے میدانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

پاکستان

karachi weather

cloudy weather

rainy weather

bed weather