فیصل قریشی کی بیٹی جنید جمشید کو دیکھ کر کیوں رونے لگی؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور ہر دلعزیز اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اپنی بیٹی کی جنید جمشید سے ملاقات کا ایک دل چسپ واقعہ شیئر کیا۔
فیصل قریشی، جو اس وقت ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہے ہیں، نے گلوکار ہارون شاہد کے ساتھ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایک دلچسپ قصہ سنایا۔
’ڈرامہ انڈسٹری میں وقت پر ادائیگی نہیں ہوتی‘: اداکارہ علمہ جعفری کا انکشاف
انہوں نے بتایا کہ جب ان کی بیٹی آیت تقریباً 3 سال کی تھی اور وہ اپنے اسکول کی تقریب کے لیے جنید جمشید کے مشہور ملی نغمے ’دل دل پاکستان‘ کی ریہرسل کر رہی تھی، تب ایک دن فیصل قریشی کو جنید جمشید کا فون آیا۔
فیصل نے اپنی بیوی سے کہا کہ وہ جنید بھائی کے ساتھ جا رہے ہیں، جس پر بیوی نے کہا کہ آیت ابھی ’دل دل پاکستان‘ کی ریہرسل کر رہی ہے۔ اس کے بعد فیصل قریشی جنید جمشید کے ساتھ ملاقات کے لیے گئے۔ ملاقات کے دوران جب فیصل نے جنید جمشید کو بتایا کہ آیت اپنے اسکول کی تقریب کے لیے ان کے گائے ہوئے ملی نغمے کی ریہرسل کر رہی ہے، تو جنید بھائی فوراً کہا کہ وہ آیت سے ملنے چلیں گے۔
فیصل قریشی نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنی بیوی کو فون کر کے بتایا کہ جنید بھائی آیت سے ملنے آ رہے ہیں، تو آیت بہت خوش ہوئی اور فوراً تیار ہو کر بیٹھ گئی۔ تاہم، جب آیت نے جنید جمشید کو دیکھا تو وہ رونے لگ گئی۔
فیصل نے آیت سے رونے کی وجہ پوچھی تو آیت نے کہا کہ ”آپ نے مجھ سے جھوٹ بولا، یہ جنید جمشید نہیں، کوئی اور ہیں۔“
فیصل قریشی نے مزید بتایا کہ آیت نے جنید جمشید کو صرف پرانی ویڈیوز میں دیکھا تھا، اس لیے وہ داڑھی کے ساتھ جنید جمشید کو پہچان نہیں سکی۔ پھر جنید جمشید نے آیت کو یقین دلانے کے لیے اس کے سامنے بیٹھ کر پورا ملی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ گایا، جس کے بعد آیت خوش ہو گئی اور رونا بند کر دیا۔۔
ا فیصل قریشی کا کہنا تھا اس پورے وقت میں میں جنید جمشید کو حیرت سے دیکھتا رہا۔