Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
23 Shawwal 1446  

اداکار فیروز خان کا ہمشکل بھی سامنے آگیا

شبیر احمد کے نام سے سوشل میڈیا پر فیروز خان پارٹ ٹو آگیا
شائع 24 مارچ 2025 02:22pm

پاکستانی اداکار فیروز خان سے مشابہت رکھتے شخص کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

اپنے غصے کے سبب مشہور فیروز خان نے نہ صرف ٹیلی ویژن بلکہ فلم انڈسٹری میں بھی اپنے عمدہ کام سے شہرت حاصل کی۔

ان کا شمار پاکستان کے پسندیدہ و متنازع اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے، فیروز خان 11 جولائی 1990 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر اپنا ہم شکل کیسے تلاش کیا جاسکتا ہے؟

فیروز خان نے 2014 میں اپنے کریئر کا آغاز پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے کیا۔ ان کا پہلا ڈراما ’ بکھرا میرا نصیب’ تھا جس کے بعد وہ ڈراما ’چپ رہو‘ میں جلوہ گر ہوئے اور پھر ڈراما ’گلِ رعنا‘ انہیں شہرت دلوانے میں اہم کردار ادا کرگیا۔

فیروز خان جو ایک شاندار فین فالوئنگ رکھتے ہیں اب اپنے ہمشکل کی وجہ سے بھی شہ سرخیوں میں ہیں۔

بابر اعظم کی ہم شکل دلہن نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا

دراصل ویڈیو کریئٹنگ اینڈ شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ’ہینڈسم بوائے‘ کے نام سے ایک اکاؤنٹ ہے جس پر فیروز خان سے مشابہت رکھنے والے شخص کی ویڈیوز موجود ہیں اور ایک ویڈیو میں اس نے اپنا نام شبیر احمد بتایا۔

ویڈیو میں نظر آنے والا شخص اگرچہ جسامت کے لحاظ سے فیروز خان جیسا نہیں لیکن اس کے چہرے کے تمام ہی فیچرز فیروز خان جیسے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرنے میں مصروف ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ فیروز خان کا چھوٹا ورژن مارکیٹ میں کہاں سے آگیا‘ ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ شخص اصل میں ایسا نہیں بلکہ کسی ایپ سے چہرے پر فیروز خان کا چہرہ لگایا ہوا ہے۔

Feroz Khan

lookalike

surfaced