Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
29 Ramadan 1446  

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کا 28 اپریل کو انتخابات کرانے کا اعلان

ٹرمپ سے نمٹنے کیلئے کینیڈا کے لوگوں سے مضبوط مینڈیٹ مانگ رہا ہوں، مارک کارنی
شائع 24 مارچ 2025 12:43pm

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے نئے الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کیلئے گورنر جنرل سے باضابطہ ملاقات بھی کی ہے۔

وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ 28 اپریل کو کینیڈا میں نئے انتخابات کرائے جائیں گے۔

قبل از الیکشن کے لئے ملک بھر میں انتخابی مہم کا آغاز ہوگیا، مارک کارنی کے مدمقابل کنزرویٹو پارٹی کے پیئر پولیور الیکشن لڑیں گے۔

مارک کارنے کینیڈا کے نئے وزیراعظم منتخب، پہلی ہی تقریر میں ٹرمپ کو بڑا پیغام دیدیا

مارک کار نے کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

مارک کارنی نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی کے سب سے بڑے بحران کا سامنا ہے، ٹرمپ سے نمٹنے کیلئے کینیڈا کے لوگوں سے مضبوط مینڈیٹ مانگ رہا ہوں۔

وزیراعظم مارک کارنی کہتے ہیں امریکی صدر ہمیں توڑنا چاہتے ہیں تاکہ وہ ہم پرحکمرانی کرسکیں، ٹرمپ کے سخت اقدامات سے نمٹنے کے لیے مثبت مینڈیٹ کی ضرورت ہے، محصولات ہمارے لیے سب سے اہم خطرات میں سے ایک ہیں۔

Election

canada

Prime Minister

mark carney