لوگ تینوں خانز کو بھول جائیں گے، عامر خان نے بتادیا
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ، عامر خان، نے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ لوگ شاہ رخ خان، سلمان خان اور انہیں بھول جائیں گے۔
یہ تصور عام ہے کہ تینوں خانز بالی ووڈ کے آخری سپر اسٹارز ہیں اور انکے بعد سپراسٹارز کا دور ختم ہوجائے گا اور کوئی بھی سپر اسٹار سامنے نہیں آئے گا جنہیں ان جیسی کامیابی اور شہرت نصیب ہوگی۔
شاہ رخ خان رات کو سو کیوں نہیں پاتے؟ اداکار نے بتا دیا
لیکن عامر خان اس کی نفی کرتے ہیں۔ وہ یقین رکھتے ہیں کہ فنون لطیفہ اور سنیما کی دنیا میں ہر نیا دور نئے اداکاروں اور فنکاروں کو جنم دیتا ہے۔ ان کے نزدیک ہرعروج کو زوال ہے اور ہر شے ارتقا اور اختتام کے عمل سے گذرتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار عامر خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ نہیں مانتے کہ ان کے بعد کوئی سپر اسٹار نہیں آئے گا۔ ان کے مطابق، بالی ووڈ میں ہمیشہ نئے ستارے آئیں گے اور ایک دن لوگ ان تینوں ”خانز“ کو بھی بھول جائیں گے۔
عامر خان نے مزید کہا، ”یہ دنیا کا اصول ہے کہ ہر عروج کا زوال ہوتا ہے، اور پھر لوگ وقت کے ساتھ ہر چیز کو بھول جاتے ہیں۔“ انہوں نے کہا کہ ان کے بعد کئی نئے اداکار آئیں گے جو اپنی کامیابیوں کا راستہ بنائیں گے اور ہم لوگ کسی گنتی میں بھی نہیں رہیں گے۔ آپ بھول جاو گے ہم تینوں کو۔
عامر خان نے حال ہی میں ایک دلچسپ خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ اور انڈسٹری کے دو اور خانز، شاہ رخ خان اور سلمان خان، ایک ساتھ ایک فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں۔
عامر نے اپنی 60 ویں سالگرہ سے ایک دن قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خان ٹرائیکا کو ایک ہی فلم میں دیکھنا ایک ایسی چیز ہو گی جس کا ناظرین بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ اس کے لیے انہیں صحیح اسکرپٹ کا انتظار ہے تاکہ وہ تینوں ایک ساتھ کسی بہترین منصوبے کا حصہ بن سکیں۔
Comments are closed on this story.