Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
29 Ramadan 1446  

شادی سے پہلے کرینہ کپور کس سینئر سیاستداں پرفدا تھیں؟

ایک بار اپنے کرش کے بارے میں کھل کر بات بھی کی تھی
اپ ڈیٹ 24 مارچ 2025 08:52pm

شاہد کپور سے تعلق ختم ہونے کے بعد کرینہ کپور سیف علی خان سے ملنے جُلنے لگیں۔ ان دونوں کی ملاقات ایک فلم کے سیٹ پر ہوئی، جہاں دونوں کے درمیان محبت کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد 2012 میں کرینہ کپور اور سیف علی خان نے شادی کر لی۔

آج کرینہ کپور نہ صرف بالی ووڈ کی ٹاپ اداکارہ ہیں بلکہ ایک کامیاب بیوی اور ماں بھی ہیں، اور ان کے بچے تیمور اور جہانگیر علی خان میڈیا کی نظروں میں ہیں۔ ان کی شادی کو کئی سال گزر چکے ہیں اور یہ جوڑی ایک خوبصورت خاندان کی مثال بنی ہوئی ہے۔

لیکن کم ہی لوگ یہ جانتے ہیں کہ کرینہ کپور شادی سے پہلے ایک معروف سیاستدان پر فدا تھیں۔ اداکارہ نے ایک بار اپنے کرش کے بارے میں کھل کر بات کی تھی۔

اگرچہ کرینہ کپور کا ذاتی اور پیشہ ورانہ سفر کامیاب رہا، مگر ان کی زندگی کے کچھ ایسے پہلو بھی ہیں جو لوگوں کے لیے نئے اور دلچسپ ہیں۔

سشانت سنگھ کی موت کا کیس 4 سال بعد بند کیوں کردیا گیا؟

کرینہ آج بالی ووڈ کی ٹاپ اداکارہ ہیں حالانکہ اپنےکیریئر کے آغاز میں انہیں دیکھ کر ایسا نہیں لگتا تھا کہ وہ اپنی بہن کرشمہ کپور کی طرح شہرت کی بلندہوں کو چھو سکیں گی لیکن جیسے جیسے ان کا اسٹار ڈرم بڑھتا گیا ان کے افیئر کی کہانیاں بھی سامنے آتی گئیں۔

شاہد کپور سے ان کے رومانس کا کافی عرصے تک چرچا رہا لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ ایک مشہور سیاستدان کو ڈیٹ کرناچاہتی تھیں۔

یہ انکے کیریئر کاابتدائی زمانہ تھاجب انہوں نے ایک مشہور سیاستدان، راہول گاندھی، کو ڈیٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

یہ بات کرینہ نے ایک شو ”رینڈیو ود سیمی گریوال“ کے دوران کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ راہول گاندھی سے ملنا چاہتی ہیں، کیونکہ دونوں کا تعلق ایک خاص قبیلے سے ہے۔

جب کرینہ سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں دنیا میں کسی ایک شخص کو ڈیٹ کرنے کا موقع ملے تو وہ کس کا انتخاب کریں گی، تو کرینہ نے جواب دیا، ”یہ تھوڑا متنازعہ ہے، لیکن میں راہول گاندھی کو ڈیٹ کرنا چاہوں گی۔“

کرینہ نے مزید کہا کہ وہ راہول کی تصویریں دیکھتی رہتی ہیں اور ان کے بارے میں سوچتی ہیں کہ انہیں جاننا کتنا دلچسپ ہوگا۔ ”میں ایک فلمی گھرانے سے ہوں اور وہ ایک سیاسی گھرانے سے ہیں، اس لیے ہمارے درمیان دلچسپ گفتگو ہو سکتی ہے۔“

جب برسوں بعد کرینہ کپور سے ان کی ڈیٹنگ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ بہت پرانا ہے۔ اگرچہ کرینہ نے اس بات کو پرانی کہانی قرار دیا ہے اور کہا کہ اب یہ موضوع ختم ہو چکا ہے، لیکن یہ ان کے مداحوں کے لیے ایک حیرت انگیز انکشاف تھا۔

کرینہ کا کیریئر اور ذاتی زندگی دونوں ہی میڈیا کی نظروں میں رہے ہیں، اور ان کے افیئرز اور تعلقات نے ہمیشہ عوام کی دلچسپی کو برقرار رکھا ہے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات