وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے مولانا فضل الرحمان کی کوئٹہ میں ملاقات
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران دہشت گردی کے حالیہ واقعات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
تفصیات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف، مولانا فضل الرحمان نے کوئٹہ میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں یونس زہری مولانا عبدالواسع و دیگر اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو میں کہا کہ دہشت گردوں کی لاشوں پر سیاست کرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
میر سرفراز بگٹی نے گفتگو میں کہا کہ عوام کا تحفظ ہماری آئینی ذمہ داری ہے۔ اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔