Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
29 Ramadan 1446  

کیا خالی پیٹ کیلا کھانا مفید ہے؟ آگاہی ضروری ہے

مختلف طریقوں سے کھایا جانے والا یہ ایک صحت بخش اور ورسٹائل پھل ہے
شائع 24 مارچ 2025 10:07am

بہت سے لوگ اپنے دن کا آغاز کیلے سے کرتے ہیں کیونکہ یہ ایک صحت بخش اور ورسٹائل پھل ہے۔ آپ اسے مختلف طریقوں سے کھا سکتے ہیں، چاہے اسے براہ راست کھائیں یا اپنی پسندیدہ ناشتے کی ڈش میں شامل کریں۔

کیلے میں پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامن سی اور بی 6 جیسے اہم غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ آپ اسے پینکیکس، اسموتھیز، دلیا یا دوسرے پکوانوں میں شامل کر کے بھی کھا سکتے ہیں۔

ایکسپائرڈ صابن کا استعمال جسم کو کیا نقصان پہنچاتا ہے؟ ماہرین نے خبردار کردیا

لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کیلا صبح خالی پیٹ کھانے سے کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟ اگرچہ کیلا ایک صحت مند پھل ہے، لیکن اسے خالی پیٹ کھانے کے کچھ خطرات بھی ہو سکتے ہیں، جن سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔

دل کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے

کیلا دل کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر آپ اسے ناشتے میں کھاتے ہیں۔ کیلے میں میگنیشیم کی زیادہ مقدار ہوتی ہے، جو خون میں موجود میگنیشیم اور کیلشیم کے توازن کو متاثر کر سکتی ہے، جس سے دل کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

دنیا کی سب سے مالدار خاتون کا سونے کی دیواروں والا محل بَکنگھم پیلس سے بھی چار گنا بڑا

بلڈ شوگر میں اضافہ

کیلا چینی سے بھرپور ہوتا ہے، اور جب آپ اسے خالی پیٹ کھاتے ہیں تو یہ آپ کے بلڈ شوگر کی سطح میں اچانک اضافہ کر سکتا ہے، جو صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

پیٹ کی خرابی

کیلے میں پیکٹین نامی فائبر ہوتا ہے، جو معدے کے تیزاب کے ساتھ مل کر ہاضمے کے عمل کو سست کر سکتا ہے۔ اس سے پیٹ پھولنا اور بدہضمی کی شکایت ہو سکتی ہے۔

آئرن کے جذب کو کم کرنا

کیلا پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے، جو آئرن کے جذب کو متاثر کر سکتا ہے۔ یہ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے جو آئرن کی کمی کا شکار ہیں، کیونکہ خالی پیٹ کیلا کھانے سے آئرن کا جذب کم ہو سکتا ہے۔

تیزابیت کا سبب بننا

اگر آپ کو سینے کی جلن کی شکایت ہے، تو خالی پیٹ کیلا کھانے سے گریز کریں۔ کیلا قدرتی طور پر تیزابیت پیدا کرتا ہے، اور جب آپ اسے بغیر کسی اور خوراک کے کھاتے ہیں تو یہ آپ کے پیٹ میں تیزابیت پیدا کر سکتا ہے۔

وزن میں اضافہ

کیلے میں کیلوریز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اس لیے اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو کیلا زیادہ کھانے سے بچیں۔ البتہ، اگر آپ وزن بڑھانا چاہتے ہیں، تو کیلے کا استعمال آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

میٹابولزم پر منفی اثرات

اگر آپ صبح کے وقت خالی پیٹ کیلا کھاتے ہیں تو یہ آپ کے میٹابولزم پر منفی اثر ڈال سکتا ہے اور نظام انہضام میں خلل پیدا کر سکتا ہے۔

صحت

دسترخوان

lifestyle

fruits