اظفر رحمان اپنے خاندان کو منظر عام پر کیوں نہیں لاتے ہیں؟
**اظفر رحمان، جو ایک معروف اداکار، ماڈل اور میزبان ہیں، انڈسٹری میں دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے راج کررہے ہیں ۔ ان کی فنی صلاحیتیں اور ذاتی زندگی کی مقبولیت کا تذکرہ ہمیشہ سوشل میڈیا اور مختلف میڈیا چینلز پر ہوتا رہتا ہے۔ انہوں نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہے۔
اظفر رحمان کی شادی 8 سال قبل ہوئی تھی اورجب ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔**
اظفر رحمان نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ نجی رکھا ہے اور سوشل میڈیا پر کبھی بھی اپنے خاندان کی تصاویر کو شیئر نہیں کیا۔ اس لیے ان کی ذاتی زندگی سے لوگ زیادہ واقف نہیں ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ شہرت کے ساتھ ذاتی زندگی کی اہمیت بڑھ جاتی ہے، اوران کا ماننا ہے کہ کچھ چیزیں لوگوں سے پوشیدہ رکھی جانی چاہئیں۔
ہانیہ شادی کرنے کیلئے تیار، سحری بناتے ہوئے انکشاف کردیا
اداکار نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس بات کا ذکر کیا کہ انہون نے اپنی ذاتی زندگی کو اسکرین پر نہ لانے کا فیصلہ اسلیے کیا کہ ان کے خیال میں کچھ چیزوں کو پرائیوٹ رکھنا چاہیے۔ ان کی بیوی بھی پرائیویسی چاہتی تھی، اور اس کا وہ احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بہت سے ساتھیوں کو دیکھ چکے ہیں جو اپنی ذاتی زندگی کے مسائل کو عوامی بنا دیتے ہیں اور پھر وہ سوشل میڈیا پر ان مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔ اظفر نے اس بات پر زور دیا کہ ذاتی زندگی کو اوور شیئر نہ کرنا ایک اہم فیصلہ ہے، اور یہ انسان کے لئے بہتر ہوتا ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھے۔
ڈرامہ انڈسٹری میں وقت پر ادائیگی نہیں ہوتی’: اداکارہ علمہ جعفری کا انکشاف
اس کے علاوہ، اظفر رحمان نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ ان کی زندگی کا ایک بڑا حصہ عوامی منظرنامے پر ہے، لیکن وہ ہمیشہ اپنے خاندان کو دور رکھتے ہیں تاکہ ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہ ہو۔ اس طرح کے فیصلے ان کے لیے نہ صرف سوشل میڈیا کی دنیا بلکہ عام زندگی میں بھی سکون اور خوشی کا باعث بنتے ہیں۔