Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

لاہور: تھانہ کاہنہ کی چوکی انڈسٹریل ایریا میں پولیس اور وکلاء کی جھڑپ

مزاحمت کرنے والے 7 ناجائز قابضین کو موقع سے گرفتار کیا گیا، ترجمان ڈی آئی جی آپریشن
اپ ڈیٹ 24 مارچ 2025 12:01am

لاہور کے تھانہ کاہنہ کی چوکی انڈسٹریل ایریا میں پولیس اور وکلاء کی جھڑپ ہوئی ہے جس میں ممبر پنجاب بار کونسل ضمیر جھیڈو، ماڈل ٹاؤن بار کے نائب صدر اور انچارج چوکی انڈسٹریل ایریا زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ماڈل ٹائون بار کے نائب صدر وقاص کاہلوں کو تحویل میں رکھ لیا، وکلاء برادری کی بڑی تعداد تھانہ کاہنہ کی چوکی انڈسٹریل ایریا کے باہر جمع ہوگئی۔

پولیس نے کہا کہ پولیس ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی کرنے پروکیل نےدیگرساتھیوں کے ہمراہ چوکی پرحملہ کیا، پی ٹی آئی رہنما ضمیر جھیڈو نے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس چوکی پر دھاوا بول دیا

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مزاحمت کرنے والے 7 ناجائز قابضین کو موقع سے گرفتار کیا گیا، پولیس نے ضمیر جھیڈو،وقاص کاہلوں سمیت مزاحمت کرنے والے 7 افراد کو گرفتار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ضمیر جھیڈو اور ساتھیوں نے اسلحہ کا بھی آزادانہ استعمال کیا۔

لاہور: سابق ایم پی اے کا ڈرائیور پر تشدد، پولیس نے گن مین گرفتار کرلیا

ترجمان کا کہنا تھا کہ چوکی انچارج سب انسپکٹرندیم کوزخمی کرنے پر ضمیرجھیڈو کوگرفتار کیا گیا، چوکی انچارج کو طبی امداد کے لیے لاہور جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی ماڈل ٹاؤن خود تمام صورت حال مانیٹر کررہے ہیں۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے ساتھی روڈ بلاک کر کے دباؤ ڈال رہے ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مضروب نائب صدر ماڈل ٹاون بار وقاص کاہلوں کا موقف

مضروب نائب صدر ماڈل ٹاون بار وقاص کاہلوں کا موقف ہے کہ کاہنہ میں واقعہ جھیڈو گاوں میں ہماری زرعی زمین ہے جس کے ہم وارثتی مالک ہیں۔ لیکن کچھ بااثرافراد ہماری زمین کو ہتھایا چاہتے ہے جس کے لیے پولیس ان کی معاونت کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محکمہ ریونیو کی تحریری درخواست پر پولیس چوکی انڈسٹریل ایریا نے اسٹنٹ کمشنر نشتر ٹاؤن اور تحصیل دار کی سربراہی میں جائز قبضہ واگزار کروایا۔

lahore police