Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

فافن کا پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کو مضبوط بنانے کا مطالبہ

غلط معلومات کے انسداد کی کوششوں کی تکمیل کیلئے اصلاحات ضروری ہیں
شائع 23 مارچ 2025 07:50pm

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فافن نے پنجاب ٹرائسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کومضبوط بنانے کا مطالبہ کردیا، غلط معلومات کے انسداد کی کوششوں کی تکمیل کے لیے اصلاحات ضروری ہیں۔

فافن نے پنجاب اسمبلی، پنجاب انفارمیشن کمیشن اور سول سوسائٹی کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا اور کہا کہ پالیسی بریف کی ”معلومات کے ذریعے ڈس انفارمیشن کا مقابلہ“ مہم کا حصہ ہے۔

فافن کا کہنا ہے کہ پاکستان بڑھتی ہوئی غلط معلومات سے دوچار جو اکثر سیاسی پولرائزیشن کو ہوا دیتا ہے، عوامی اعتماد بحال کرنے کے لیے آر ٹی آئی فریم ورک کو مضبوط کرنا ناگزیر ہے، ایک ترقی پسند قانون کے طور پر سراہا گیا، پیٹریا کو نفاذ کے چیلنجوں کا سامنا ہے جس کی جڑیں قانونی ابہام اور ادارہ جاتی کمزوری ہیں۔

فافن رپورٹ کے مطابق پیٹریا کے نفاذ بارے فافن جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ تقریبا 80 فیصد سرکاری محکمے پیٹریا کے تحت سالانہ تعمیل رپورٹ شائع کرنے کی اپنی ذمہ داری بارے میں واضع نہیں جبکہ عوامی اداروں کی اکثریت فافن کی معلوماتی درخواستوں کا قانونی طورپرمقررہ وقت میں جواب دینے میں ناکام رہی۔

Fafen

Free and Fair Election Network

fafen report

Punjab Transparency and Right to Information Act