Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

’ایسے جہاز میں بٹھاتے ہی کیوں ہو جس میں پائلٹ نہ ہو‘: ڈیوڈ وارنر بھارتی ائیرلائن پر برہم

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایکس پر پیغام بھی لکھا
شائع 23 مارچ 2025 05:18pm

آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی ڈیوڈ وارنر ایئر انڈیا کی پرواز پر سیخ پا ہوگئے۔ وہ ایک فلائٹ پر موجود تھے اور پائلٹ کی عدم موجودگی کے باعث طویل انتظار کروانے پر وارنر نے سوشل میڈیا پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پائلٹ نہ ہونے کے باعث ڈیوڈ وارنر کے ہمراہ متعدد مسافر کئی گھنٹے جہاز میں بیٹھے رہے۔

ڈیوڈ وارنر نے واقعے کے حوالے سے اپنے ایکس پر ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم ایک ایسے ہوائی جہاز میں سوار ہوگئے ہیں جس میں کوئی پائلٹ موجود نہیں اور ہم گھنٹوں سے اس طیارے میں انتظار کررہے ہیں، آپ نے یہ جانتے ہوئے بھی مسافروں کو کیوں سوار کرایا جب آپ کے پاس فلائٹ کے لیے پائلٹ دستیاب نہیں ہے؟

’روزہ رکھا ہے اسی لئے زبان پر قابو ہے۔۔۔‘ شعیب اختر کو وریندر سہواگ کی رٹ پر غصہ آگیا

رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا نے واقعے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاخیر بنگلورو میں خراب موسم کی وجہ سے ہوئی، جس سے کئی پروازیں متاثر ہوئیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وارنر کی پرواز کا عملہ ایک اور کام میں مصروف تھا، جس کی وجہ سے تاخیر مزید طویل ہو گئی۔ ایئر انڈیا نے وارنر اور دیگر مسافروں کو ہونے والی تکلیف اور خلل کے لیے معذرت کی ہے۔

ماہرہ شرما اور محمد سراج کی رومانوی تعلقات کی افواہوں پر لب کشائی

وارنر گزشتہ سال جدہ میں ہونے والی آپی پی ایل کی نیلامی میں فروخت نہ ہونے کے بعد جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کا حصہ نہیں ہیں۔ وارنر آئی پی ایل کی تاریخ میں ویرات کوہلی، شیکھر دھون اور روہت شرما کے ساتھ 6000 یا اس سے زیادہ رنز بنانے والے چار بلے بازوں میں شامل ہیں۔

David Warner

AIR INDIA

angry on indian flight