Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

پاکستان ٹیم ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں 10ویں کم ترین ٹوٹل پر آؤٹ

پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ نے سیریز اپنے نام کر لی
شائع 23 مارچ 2025 05:36pm

پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف انتہائی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 16.2 اوورز میں 105 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، جو پاکستان کی تاریخ کے 10 کم ترین اسکورز میں شامل ہے۔

ماونٹ مونگانوئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا، ٹم سیفرٹ 44، فن ایلن 50 اور کپتان مائیکل بریسویل 46 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستانی بولرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3، ابرار احمد نے 2 جبکہ عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی، اوپنر محمد حارث 2، خوشدل شاہ 6، حسن نواز، کپتان سلمان آغا، شاداب خان اور عباس آفریدی صرف ایک ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے تاہم عبدالصمد نے سب سے زیادہ 44 رنز اسکور کیے۔

کرائسٹ چرچ: پہلا ٹی 20 پاکستان ٹیم کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت، نیوزی لینڈ کی باآسانی 9 وکٹوں سےفتح

ڈنیڈن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

آکلینڈ؛ تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

یہ دوسری مرتبہ ہے کہ پاکستانی ٹیم 105 کے اسکور پر ڈھیر ہوئی ہے، اس سے قبل 2018 میں بھی قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف اسکائے اسٹیڈیم میں یہی اسکور بنا کر آؤٹ ہو چکی ہے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف 74 کا اسکور پاکستان کا کم ترین ٹی ٹوئنٹی ٹوٹل ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 26 مارچ کو کھیلا جائے گا، جس کے بعد دونوں ٹیمیں ون ڈے سیریز میں مدِ مقابل ہوں گی۔

t20 series

t20 cricket

Pakistan vs New Zealand