Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

سشانت سنگھ کی موت کا کیس 4 سال بعد بند کیوں کردیا گیا؟

بھارت کے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ان کا کیس بند کردیا
شائع 23 مارچ 2025 05:04pm

بالی وڈ انڈسٹری کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت معمہ بنی ہوئی تھی کہ تقریباً ساڑھے 4 سال بعد بھارت کے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ان کا کیس بند کردیا اور اداکارہ ریا چکرورتی کو کلین چٹ دے دی۔

واضح رہے کہ 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت کی لاش 14 جون 2020 کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں ان کے اپارٹمنٹ میں لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔ ان کی موت سے ناصرف بالی وڈ انڈسٹری سوگوار تھی بلکہ ان کے مداح شدید غم سے نڈھال ہوگئے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی بی آئی نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں تفتیش مکمل کر کے کیس کو بند کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔

گھر میں مردہ پائے جانیوالے آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار اور انکی اہلیہ کی موت کی وجہ سامنے آگئی

رپورٹ کے مطابق کیس کی اگلی سماعت 8 اپریل کو ممبئی کی باندرہ مجسٹریٹ کورٹ میں ہوگی، اگر عدالت اس رپورٹ کو قبول کرلیتی ہے تو سشانت سنگھ راجپوت کا کیس باقاعدہ طور پر بند کر دیا جائے گا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سی بی آئی کی تفتیش میں کوئی واضح ثبوت سامنے نہیں آیا جس سے یہ ثابت ہو کہ کسی نے سشانت سنگھ راجپوت کو خودکشی کے لیے مجبور کیا تھا۔

نوجوان بھارتی اداکار کار حادثے میں جاں بحق

سی بی آئی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ کسی کے خلاف جرم ثابت نہیں ہو سکا اور تمام نامزد افراد کو بری کردیا۔

Bollywood actor

Sushant Rajput

case of suicide

files closure report