Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

فلم ’ویلکم‘ کے سیٹ پر انیل کپور اور نانا پاٹیکر کا آپس میں جھگڑا کیوں ہوا تھا؟

اس حوالے سے فلم میں کام کرنے والی اداکارہ نے انکشاف کردیا
شائع 23 مارچ 2025 04:53pm

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی فلم ’ویلکم‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ ملیکا شیراوت نے اداکار انیل کپور اور نانا پاٹیکر سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شیراوت نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ویلکم کے سیٹ پر نانا پاٹیکر اور انیل کپور آپس میں جھگڑا کرتے رہتے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملیکا شیراوت حال ہی میں ایک ویب شو کا بطور مہمان حصہ بنیں جہاں اُنہوں نے اپنی ماضی کی فلموں کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے فلم ویلکم سے متعلق بتایا کہ فلم کے سیٹ پر انیل کپور اور نانا پاٹیکر میری توجہ حاصل کرنے کے لیے آپس میں جھگڑا کرتے تھے اور میں خود کو بہت خاص محسوس کرتی تھی۔

شاہ رخ خان رات کو سو کیوں نہیں پاتے؟ اداکار نے بتا دیا

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ دبئی میں ہوئی تھی اور اس وقت وہاں پر شدید گرمی تھی جس کے باعث ہمارا میک اپ بھی خراب ہو رہا تھا لیکن اس بات کی کسی کو بھی فکر نہیں تھی بس گرمی کی وجہ سے ہر کوئی جلدی سے شوٹنگ مکمل کر کے گھر واپس جانا چاہتا تھا۔

پہلی بیوی سے ملنے کا اب تک موقع نہیں ملا، رنبیر کپورکے تہلکہ خیز بیان پر مداح حیران

یاد رہے کہ فلم ’ویلکم‘ کی کاسٹ میں اداکار انیل کپور، اکشے کمار، نانا پاٹیکر، اداکارہ کترینہ کیف اور ملیکا شیراوت سمیت دیگر اداکار شامل تھے۔

فلم ’ویلکم‘ کی کامیابی کے بعد’ ویلکم بیک’ کے نام سے اس فلم کا سیکوئل 2015ء میں ریلیز ہوا تھا۔

Anil Kapoor

fight

Nana Patekar

Mallika Sherawat

set of welcome