Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

’روزہ رکھا ہے اسی لئے زبان پر قابو ہے۔۔۔‘ شعیب اختر کو وریندر سہواگ کی رٹ پر غصہ آگیا

'بھائی، میں تنگ آ گیا ہوں، ہر بار ایک ہی بات سننی پڑتی ہے، وہی پرانی ٹیپ چل رہی ہے'، شعیب اختر

سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر اور بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کے درمیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دلچسپ نوک جھونک دیکھنے میں آئی ہے۔ شعیب اختر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے سہواگ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی ’’300 رنز‘‘ کی باتیں دہرانا بند کریں کیونکہ وہ اس سے تنگ آ چکے ہیں۔

یہ سوشل میڈیا جنگ اس وقت شدت اختیار کر گئی جب سہواگ نے اداکارہ مندرہ بیدی اور صاحبہ بالی کے ساتھ ایک کمرشل کیا۔

محمد رضوان نے نسیم شاہ کا موبائل فون توڑ ڈالا، ویڈیو وائرل

انسٹاگرام پر اشتہار شیئر کرتے ہوئے سہواگ نے لکھا: ’’ایک ٹرپل سنچری بنانے والے کے ہینڈل سے fwd کا اشتہار پوسٹ ہو رہا ہے۔‘‘

شعیب اختر نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا: ’’fwd والوں، اگلی بار کسی اسٹائلش بندے کو لینا (میرے DM اوپن ہیں)، ہاہاہا۔‘‘

اپنی ویڈیو میں شعیب اختر نے کہا، ’’میں نے وریندر سہواگ کی ایک ویڈیو دیکھی، بھائی، میں تنگ آ گیا ہوں، ہر بار ایک ہی بات سننی پڑتی ہے، وہی پرانی ٹیپ چل رہی ہے، ’300، 300، 300‘۔ بھائی، میں بھی وہاں تھا جب تم نے 300 رنز بنائے تھے، واقعی شاندار اننگز تھی، مگر اب روزہ ہے، زبان پر قابو رکھنا چاہیے، تو بس اب بند کر دو۔ اگر تمہیں گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام لکھوانا ہے تو میں کروا دیتا ہوں: ’دنیا میں سب سے زیادہ 300 کہنے والا شخص – وریندر سہواگ!‘‘

پاکستانی بچی کا روہت شرما کے انداز میں بیٹنگ کا انداز وائرل

ویڈیو کے آخر میں اختر نے مزید کہا، ’’اگر تمہیں واقعی گنیز بک میں جانا ہے تو مجھ سے بات کرو، کیونکہ میرے پاس ایک اصلی ریکارڈ ہے… تمہیں معلوم ہے کون سا، ہے نا؟‘‘

دلچسپ بات یہ ہے کہ سہواگ نے یہ تاریخی ٹرپل سنچری 2004 میں پاکستان کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں بنائی تھی۔ انہوں نے پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق کی گیند پر چھکا مار کر 300 رنز مکمل کیے تھے۔ اس میچ میں شعیب اختر بھی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔

Shoaib Akhtar

former indian crickter

former pakistani crickter

Virendra Sehwag

300 Runs