میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا رات گئے گارڈن اور محمودآباد کا دورہ
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا رات گئے گارڈن اور محمودآباد کا دورہ، گارڈن میں کے ایم سی کے زخمی افسران اور عملے کی خیرت دریافت کی۔
رپورٹ کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا رات گئے گارڈن اور محمودآباد کا دورہ کیا۔ میئر کراچی نے گارڈن میں کے ایم سی کے زخمی افسران اور عملے کی خیرت دریافت کی اور خراج تحسین پیش کیا۔
جہانگیر پارک کے اطراف سے تجاوزات کے دوران فائرنگ اور مزاحمت میں زخمی ہونیوالے افسران کی دریافت کی، میئر کراچی نے زخمی ہونے والے عملے کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا زخمی ہونے والے اینٹی انکروچمنٹ کے عملے کو بہترین علاج سمیت ہر ممکن مدد کی پیش کش کی۔
اختیارات نہ ہونے کا رونا رونے والوں نے 10 سال کے بچے کو بھی نوکری دے دی، میئر کراچی
عباسی اسپتال کی لفٹ کو حادثہ، میئر اور ڈپٹی میئر کراچی سمیت چوتھی منزل سے آگری
کراچی کے مسائل، میئر کراچی مرتضی وہاب نے حل بتادیا
افسران اور عملے کے ارکان صدر کے علاقے جہانگیر پارک کے اطراف سے تجاوزات کے دوران فائرنگ اور مزاحمت میں زخمی ہوئے تھے۔
اس کے علاقے میئر کراچی نے رات گئے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ محمود آباد میں جاری سڑک کی بحالی کے کام کا دورہ کیا۔ ایک لاکھ پنتیس ہزار اسکوائر فٹ روڈ کی کارپیٹنگ کے کام کا جائزہ لیا اور حکام سے بریفنگ لی۔
کلفٹن بریج پر جاری پیوربلاک کے کام کا بھی دورہ کیا، میئر کراچی نے کام مزید تیز کرنے اور معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔۔ کہا شہر کے انفراسٹرکچر کو بہتر کیا جائے۔