Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
24 Ramadan 1446  

’10 ارب سال میں صرف ایک سیکنڈ کا فرق‘، دنیا کی سب سے درست گھڑی کونسی؟

گھڑی کی قیمت نے ہی لوگوں کو چکرا کر رکھ دیا
شائع 2 دن پہلے

جاپانی کمپنی شیماڈزو کورپ کی طرف سے بنائی گئی، ایتھر کلاک OC 020 ایک سٹرونٹیم آپٹیکل گھڑی ہے جسے دنیا کی سب سے درست گھڑی قرار دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ ایتھر کلاک کو 30 لاکھ ڈالر سے زائد رقم میں فروخت کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ گھڑی کسی عام گھڑی کی طرح نہیں ہے۔ اس کی شکل ایک چھوٹے سے ریفریجریٹر کی طرح ہے، جو تقریباً تین فٹ لمبا ہے۔ اس کی سادہ شکل کے باوجود، یہ انتہائی درست ہے۔

گھڑی کی سوئیاں ہمیشہ دائیں جانب ہی کیوں گھومتی ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

اگرچہ اس کا ڈیزائن متاثر کن نہیں لگتا لیکن یہ گھڑی اتنی درست ہے کہ 10 ارب سال میں صرف ایک سیکنڈ کا فرق آئے گا۔ ایتھر کلاک کہلانے والی یہ گھڑی بہترین ایٹمی گھڑیوں سے 100 گنا زیادہ درست ہے۔ اسے خریدا اور استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس کا مستطیل نما کیس تین فٹ اونچا اور 250 لیٹر حجم رکھتا ہے۔

کمپنی کے مطابق پرانی گھڑیوں کو کافی پیچیدہ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن ایتھر کلاک اسے بہت آسان بناتی ہے۔

موت کا وقت بتانے کیلئے مصنوعی ذہانت سے لیس گھڑی تیار

اگرچہ آپٹیکل لیٹس گھڑیاں پہلے بھی موجود تھیں تاہم ایسا پہلی بار ہے کہ کوئی ماڈل تجارتی طور پر دستیاب ہوا ہے۔

اس کے علاوہ ایتھر کلاک OC 020 زمین کی پلیٹوں کی حرکت اور آتش فشانی سرگرمی کی وجہ سے زمین کے اتار چڑھاؤ کی چند سینٹی میٹر کے فرق کے ساتھ پیمائش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں یہ گھڑی سماجی ڈھانچے کا حصہ بن سکتی ہے۔

aether clock

World’s Most Accurate Clock