Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

آئی ایم ایف کا پراپرٹی ٹیکس میں جزوی رعایت پر اتفاق

بینکوں سے 1257 ارب روپے اکٹھا کرنے کی اجازت
شائع 22 مارچ 2025 09:24pm

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کی درخواست پر پراپرٹی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح اپریل 2025 سے 2 فیصد کم کرنے کی جزوی رعایت دینے پر اصولی طور پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، تاہم فروخت کنندگان پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح برقرار رہے گی۔

ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف نے بجلی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ کے مسئلے کو کم کرنے کے لیے بینکوں سے 1257 ارب روپے اکٹھا کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور اسٹاف لیول معاہدے پر اتفاق رائے کے لیے حتمی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

IMF

IMF PAKISTAN

Property Tax