پیسے بچانے کیلئے امریکی جوڑے کی اپنی شادی میں سادہ جینز اور شرٹ پہن کر انٹری، مہمان ناراض ہوگئے
دولہا اور دلہن کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی شادی والے دن سب سے خاص نظر آئیں تاکہ مہمانوں کی توجہ ان پر سے نہ ہٹ سکے جس کے لیے وہ مہنگے عروسی لباس زیب تن کرتے ہیں۔
مگر امریکہ میں ایک جوڑے نے اپنی شادی کے دن عروسی جوڑا پہننے کے بجائے سادہ پلین شرٹ اور جینز کا انتخاب کیا جس کی وجہ سے بہت سے مہمان شادی میں شریک ہی نہ ہوئے، وہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں ٹرول کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دلہن نے اپنی شادی والے دن سادہ لباس پہننے کا فیصلہ اپنے بجٹ میں رہتے اور فضول خرچی سے بچنے کیلئے کیا۔
بھارت: شادی کی تصویر بنانا مہنگا پڑ گیا، دلہن کے جھلسنے کی ویڈیو وائرل
رپورٹ کے مطابق جوڑے نے کاؤ بوائے جوتوں پر 300 ڈالر اور فوٹوگرافر کی خدمات حاصل کرنے پر 480 ڈالر خرچ کیے۔ خاتون بیرن نے اپنے بال اور میک اپ کرکے اور موسیقی اور کھانے کا انتظام خود سنبھال کر رقم بچائی۔
شادی کے بعد 22 سالہ امی (Amie Barron) نے اس کی ایک ویڈیو آن لائن پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میری اپنے بہترین دوست سے شادی کو تقریباً ایک ہفتہ ہو گیا ہے اور میں اپنی شادی کی ویڈیو دیکھتی رہتی ہوں۔“ ویڈیو میں، امی اور ان کے شوہر نے جینز پہنی ہوئی ہے اور بلیک اینڈ وائٹ شرٹ سے مماثل ہے۔
دلہن نے دلہا سے چرس کی فرمائش کردی، پہلی رات کہرام مچ گیا
جوڑے کی وائرل ’بجٹ شادی‘ منفی ردعمل کا باعث بنی جس میں مہمانوں کی تعداد بھی نہ ہونے کے برابر دکھائی دی۔