Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
24 Ramadan 1446  

ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون: ڈیزائن، بیٹری اور پائیداری کی تفصیلات لیک

فولڈ ایبل آئی فون سام سنگ کے گلیکسی زیڈ فولڈ کی طرح ایک کتاب کی طرح فولڈ ہوگا
شائع 2 دن پہلے

ایپل کے فولڈ ایبل آئی فون سے متعلق چند عرصے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں جس میں اس کے ڈیزائن، بیٹری اور پائیداری کے بارے میں تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں۔ اگرچہ ایپل نے ابھی تک باضابطہ طور پر اس ڈیوائس کی تصدیق نہیں کی ہے، تاہم کئی معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی اپنے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کو نمایاں کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔

ایپل کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اس کی باڈی پتلی ہو جو کم طاقت استعمال کرے۔ ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایپل اپنی پہلی فولڈ ایبل پروڈکٹ میں ڈسپلے پارٹس کو بہتر بنا کر یہ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون میں 7.8 انچ کا مین ڈسپلے اور 5.5 انچ کا کور ڈسپلے ہونے کی توقع ہے۔ ساتھ میں یہ بھی توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ سام سنگ کے گلیکسی زیڈ فولڈ کی طرح ایک کتاب کی طرح فولڈ ہوگا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ایپل نے فون کے اہم ڈیزائن کی خصوصیات پر فیصلہ کیا ہے۔

موبائل فون کی بیل بجتے ہی دل کی دھڑکنیں تیز، نوجوان نسل عجیب و غریب مرض میں مبتلا

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ فولڈ ایبل آئی فون لچکدار او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہوگا اور ہزاروں بار کھولنے بند کرنے سے بھی اسے نقصان نہیں پہنچے گا۔

اس کے اندر نیا طاقتور پراسیسر ہوگا جبکہ کیمرا سسٹم بھی بہترین ہوگا۔

فولڈ ایبل اسمارٹ فونز میں ایپل کے قدم رکھنے سے ان ڈیوائسز کی فروخت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

Design

E Bike Battery Fire

from thin air

Apple's foldable iPhone

durability details leaked