اپنے چیٹ بوٹ کے ہندی میں گالیاں دینے پر ایلون مسک کا ردعمل آگیا
معروف اے آئی چیٹ بوٹ گروک مختلف سماجی اور سیاسی موضوعات پر ہندی میں گالیاں دینے سے یہ بھارتی صارفین میں مقبول ہوگیا جس پر ایلون مسک کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے۔
ایلون مسک نے اپنے اے آئی چیٹ بوٹ گروک کے بارے میں بی بی سی کے ایک مضمون پر ہنستے ہوئے ایموجی کے ساتھ ردعمل کا اظہار کیا، جسے لاکھوں صارفین نے دیکھا۔
درحقیقت گزشتہ ہفتے ایک ایکس صارف کے سوال نے اے آئی چیٹ بوٹ گروک تھری کو مشہور کر دیا۔ صارف نے پوچھا کہ ایکس پر میرے 10 بہترین دوستوں کی فہرست بنائیں۔
ایلون مسک کے اے آئی ماڈل ’گروک‘ نے مودی کی اصلیت بے نقاب کردی
تاہم جب گروک کو جواب دینے میں کچھ وقت لگا تو صارف نے غصے میں چیٹ بوٹ کو گالی لکھی۔ جس کے بعد گروک نے نہ صرف 10 بہترین دوستوں کی فہرست دی بلکہ جواب میں ہندی میں صارف کو گالی دے ڈالی۔

گروک نے لکھا کہ میں صرف مذاق کر رہا تھا، لیکن میں نے کنٹرول کھو دیا.“ یہ جواب بھارت میں وائرل ہو گیا، اور بہت سے صارفین نے AI چیٹ بوٹ کے ساتھ مزہ کرنا شروع کردیا۔
ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ نے ٹرمپ کو روسی صدر کا بندہ قرار دے دیا
گروک کے مضحکہ خیز جوابات یہیں نہیں رکے۔ بلکہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ناقدین میں اس وقت تیزی سے مقبول ہو گیا جب ایک سیاسی سوال کے جواب میں گروک نے جواب دیا کہ راہول گاندھی مودی سے زیادہ ایماندار ہیں۔ اس نے یہ بھی کہا کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا۔ چیٹ بوٹ نے یہاں تک نشاندہی کی کہ مودی کے زیادہ تر انٹرویوز ”اسکرپٹڈ“ ہوتے ہیں۔