Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

ڈی آئی خان: پولیس نے معصوم بچے کے قتل کا معمہ 24 گھنٹوں میں حل کر لیا

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا
شائع 22 مارچ 2025 04:32pm

ڈیرہ اسماعیل خان میں اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا، پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر ہی معصوم بچے کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی طیب جان کے مطابق قتل میں ملوث کوئی اور نہیں بلکہ بچے کے سوتیلے والد طاہر حسین اور سگی ماں کرن ہی نکلے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا، تاہم تفتیش کے دوران سوتیلے باپ نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ بچے کی ماں نے اس کی لاش عیدگاہ کے قریب رکھ دی اور دونوں ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Dera Ismail Khan

Blind Murder