Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

وزیراعظم، وزیر داخلہ اور دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن محمد افضل مجوکا نے فیصلہ محفوظ کیا تھا
شائع 22 مارچ 2025 03:32pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن محمد افضل مجوکا نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔

پی ٹی آئی 26 نومبراحتجاج اورمبینہ ہلاکتوں کے معاملے میں شہری گل خان نے اپنے بیٹے اور دیگر کی مبینہ ہلاکت پر اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی، جس پر عدالت نے درخواست خارج کی۔

واضح رہے کہ درخواست گزار شہری گل خان کا بیٹا مبینہ طور پر 26 نومبر کو ڈی چوک میں قتل ہوا تھا ۔ درخواست گزار نے وزیر اعظم، وزیرداخلہ اور دیگر کیخلاف مقدمہ کے اندراج کی استدعا کر رکھی تھی۔

PM Shehbaz Sharif

District and session court islamabad