Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
24 Ramadan 1446  

نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنےکا اعلان

ملک کے مختلف شہروں میں نوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہوں گے، کرکٹ بورڈ حکام
اپ ڈیٹ 2 دن پہلے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام سے گراس روٹ لیول پرکرکٹ میں بہتری آئے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی او او سمیر احمد سید اور ایڈوائزر چیئرمین بورڈ عامر میر اور دیگر حکام قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد لوکل ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ پی سی بی اسکولوں اورکالجوں کی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے جا رہا ہے۔ پروگرام کے ذریعے باصلاحیت بچوں اور بچیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت تک رسائی ملے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقی کرکٹر کوربن بوش کو لیگل نوٹس کیوں بھیجا؟

عامر میر نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں نوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہوں گے، اور میرٹ پرآنے والے بچوں کو ٹریننگ دی جائے گی، کوچز نئے کھلاڑیوں کو پالش کرکے قومی ٹیم کا حصہ بننے میں مدد دیں گے۔

ٹی 20 میں تیز ترین سنچری، حسن نواز نے اپنے ہم وطن کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

ایڈوائزر چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ آئندہ ماہ سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی رجسٹریشن کاعمل شروع ہوگا۔ اسکولوں سے بھی انڈر 16 تک کی کھیپ ملےگی۔ کہا ہم ملک کرکٹ کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ میرٹ کی بنیاد پر بچوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

سی او او پی سی بی سمیر سید

سی او او پی سی بی سمیر سید نے کہا کہ ہمارے پاس انڈر 15، 17، اور 19 کا اچھا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ہمیں مستقبل میں ایج گروپ کی ٹیمیں بنانے میں آسانی ہوگی، ہمیں مقابلے کیلئے بہتر کھلاڑی میسر آ سکیں گے، ہم گراس روٹ لیول پر بنیاد بڑھا رہے ہیں، ہم سکول اور کالجز کے پہلے سے پروگرام ختم نہیں کر رہے، اس پروگرام سے 320 کھلاڑیوں کو ہنٹ کریں گے۔

سمیر سید نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی فائنل پر میں خود موجود تھا، مگر آئی سی سی بد نظمی کی وجہ سے تقریب میں شامل نہ کیا گیا، اس کے پیچھے جو لوگ کارفرما ہیں سب کو معلوم ہے، ہم نے اس پر سوالات اٹھائے مگر ابھی تک خاطر خواہ جواب نہیں ملا۔

رافع حیدر، جنید ضیا

جی ایم ویمن ونگ رافع حیدر نے کہا کہ خواتین کالجوں کی رجسٹریشن کرکے نئی کھلاڑی تلاش کریں گے، ہم لڑکیوں کیلئے زیادہ سے زیادہ کھیل کے مواقع مہیا کریں گے، قومی کھلاڑیوں کا کیمپ لگایا ہے، کارکردگی کا جائزہ لیں گے،

جی ایم ویمن ونگ نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کے کیمپ میں میچز بھی ہوں گے، سلیکشن کمیٹی بہترین میسر کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔

جنید ضیا نے کہا کہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں میرٹ کو یقینی بنائیں گے، ہم اس پروگرام میں سکول کالج کے دس ہزار بچوں تک پہنچیں گے، ہم سکول کالجز کی رجسٹریشن کریں گے ان کو سپورٹ کریں گے، سکول اور کالجز اپنی ٹیمیں خود بنائیں گے، اس پروگرام میں آدھے سرکاری اور آدھے پرائیویٹ سکول کالجز شامل ہوںگے۔