کراچی میں آج بھی تیز دھوپ کے ساتھ گرمی کاراج، کل سے درجہ حرارت میں کمی کاامکان
محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کراچی میں آج بھی دن میں تیز دھوپ کے ساتھ گرمی کا راج رہے گا، جبکہ شہر کا درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن میں شمال مغرب سے گرم، خشک ہوائیں چلیں گی۔ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہو سکتی ہیں۔ سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم خوشگوار رہے گا۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں اس وقت مطلع صاف، موسم مرطوب ہے۔ کل سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 39 ڈگری تک پہنچ گیا
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ 34.2 حرارت ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔ شہر جنوب مغربی سمت سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
اس حوالے سے کہا گیا کہ آئندہ ایک سے دو روز کے دوران شہر میں پہلے پہر(صبح سے دوپہرکے دوران) بلوچستان کی شمال مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، تاہم بعد ازاں سمندری ہوائیں فعال ہونے کی توقع ہے۔
کراچی میں آج موسم گرم رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان نہیں ہے، صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
Comments are closed on this story.