Aaj News

ہفتہ, مارچ 22, 2025  
22 Ramadan 1446  

آکلینڈ؛ تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان نے 205 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں ہی حاصل کیا
اپ ڈیٹ دن پہلے

آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے کیویز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے 16 ویں اوور میں ہی حاصل کیا۔

آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں مہمان ٹیم پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان نے 205 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں ہی حاصل کیا۔ حسن نواز نے پاکستان کی جانب سے تیز ترین سنچری کی، انھوں نے 45 گیندوں پر105رنز کی اننگزکھیلی جس میں 7چھکے شامل تھے۔ سلمان آغا نے 51 اور محمد حارث نے 41 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا میچ اتوار کو ہوگا۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، شاہین آفریدی، ابرار احمد، عباس آفریدی نے 2،2 اور شاداب خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد علی اور جہانداد خان ٹیم سے ڈراپ کردیے گئے ہیں۔

قومی ٹیم میں محمد حارث ، حسن نواز،سلمان علی آغا، عرفان نیازی، شاداب خان، عبدالصمد، خوش دل شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

واضح رہے میزبان نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

آکلینڈ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کو افطار کے لیے روکنا پڑا، قومی کھلاڑیوں نے میدان میں ہی افطاری کی۔ شائقین نے بھی اسٹینڈز میں بیٹھ کر روزہ کھولا۔

t20 series

Pakistan vs New Zealand