Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
23 Ramadan 1446  

امیگریشن سیکشن میں مرمتی کام مکمل، پاک افغان طور خم سرحد پر تجارتی سرگرمیاں بحال ہو گئیں

صرف ویزا اور پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کو افغانستان جانے کی اجازت ہوگی، حکام
اپ ڈیٹ دن پہلے

امیگریشن سیکشن میں مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد پاک افغان طور خم سرحد پر تجارتی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔ 25 دن بعد سرحدی گزرگاہ گزشتہ روز تجارت کے لیے کھولی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق طورخم سرحد امیگریشن سیکشن کو مرمتی کام مکمل کرنے کے بعد تجارتی سرگرمیوں کو بحال کر دیا گیا۔ آج سے افغانستان جانے کے لیے پیدل آمدورفت بھی شروع ہوگئی ہے، تاہم صرف ویزا اور پاسپورٹ رکھنے والوں کو افغانستان جانے کی اجازت ہوگی۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق 21 فروری کو پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان مسلح جھڑپیں ہوئی تھیں، فائرنگ سے پاکستان اور افغانستان طورخم امیگریشن سسٹم کو نقصان پہنچا تھا۔

افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری، حکومتی ڈیڈلائن ختم ہونے میں 11 دن باقی

امیگریشن حکام نے بتایا کہ سرحد بند ہونے کے باعث صرف افغان مریضوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی جا رہی تھی، طورخم کے راستے افغانستان کو یومیہ اوسطاً 10 ہزار مسافروں کی آمدورفت ہوتی ہے۔

حکام کے مطابق گذشتہ روز پاک افغان بارڈر طورخم پر امیگریشن کمپیوٹرائزڈ سسٹم پھر خراب ہوگیا، سسٹم کی مرمت کے لئے انجنئیرز کو طلب کیا گیا، جس کے بعد سسٹم کی مرمت مکمل کی گئی۔21 فروری کو افغانستان کے ساتھ کشیدگی کے باعث طورخم سرحد کو بند کردیا گیا۔

پاک افغان طورخم سرحد کو آج 25 روز بعد کھولنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ سے طورخم امیگریشن سسٹم کو نقصان پہنچا تھا، طورخم کے راستے افغانستان کو یومیہ اوسطا 10 ہزار مسافر آمد ورفت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاک افغان طورخم سرحد کو 25 دن بعد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ قبائلی جرگے نے متنازع تعمیرات بند کرنے اور طورخم تجارتی گزرگاہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔ افغان جرگہ نے 17 مارچ تک سرحد کھولنے کی مہلت مانگی تھی۔

afghanistan

Pak Afghan border

Torkham Border

Pakistan Afghanistan Clash