Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

چین نے منشیات کے جرائم میں ملوث 4 کینیڈین شہریوں کو سزائے موت دیدی

کینیڈا چین کی عدالتی خودمختاری کا احترام کرے، ترجمان چینی سفارت خانہ
شائع 21 مارچ 2025 11:38am

کینیڈین حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس کے چار شہریوں کو منشیات سے متعلق الزامات میں چین میں سزاِئے موت دے دی گئی ہے۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ سزا پانے والے چاروں افراد دوہری شہریت کے حامل تھے اور ان کی شناخت اہلِ خانہ کی درخواست پر ظاہر نہیں کی جا رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ذاتی طور پر چین کو اس سلسلے میں نرمی برتنے کو کہا تھا۔

اپنے 2 بچوں کے قاتل چینی نوجوان اور گرل فرینڈ کو سزائے موت

بیوی کو سزائے موت دلوانے کی کوشش کرنے والا خود پھنس گیا

انھوں نے ان ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل تلافی نقصان اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔

کینیڈا میں چینی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ کینیڈین شہریوں کے جرائم کے شواہد ٹھوس اور کافی ہیں اور انھوں نے کینیڈا پر زور دیا کہ وہ ’غیر ذمہ دارانہ بیانات دینا بند کرے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کینیڈا چین کی عدالتی خودمختاری کا احترام کرے۔

چین دوہری شہریت کو تسلیم نہیں کرتا اور منشیات کے جرائم پر سخت موقف اختیار کرتا ہے۔

China executes

4 Canadians