Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
24 Ramadan 1446  

اسرائیل کابینہ نے سکیورٹی سروس کے سربراہ کو برطرف کرنے کی توثیق کردی

نیتن یاہو 7 اکتوبر کے حملوں کی تحقیقات سے بچنا چاہتے ہیں، برطرف شِن بیت کے سربراہ رونن بار
شائع 21 مارچ 2025 11:04am

اسرائیل کی داخلی سلامتی ایجنسی شین بیٹ کے سربراہ کو برطرف کردیا گیا، کابینہ نے وزیراعظم نیتن یاہو کے فیصلے کی توثیق کردی۔

اسرائیل کے وزیر اعظم دفتر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے شِن بیت کے سربراہ رونن بار کو برطرف کرنے کی تجویز پیش کی تھی، جسے حکومت نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ یہ فیصلہ ایک ہفتے بعد آیا ہے جب نیتن یاہو نے کہا تھا کہ انہیں بار پر اعتماد نہیں رہا، اور اس پر تین دن تک احتجاج بھی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی تجویز کو متفقہ طور پر منظور کیا جس میں اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی (ISA) کے ڈائریکٹر رونن بار کی مدت ختم کرنے کی بات کی گئی تھی۔

بار کی مدت اگلے سال ختم ہونے والی تھی اور انہیں پچھلی اسرائیلی حکومت نے تعینات کیا تھا، جو جون 2021 سے دسمبر 2022 تک نیتن یاہو کو اقتدار سے ہٹا چکی تھی۔

دوسری جانب رونن بار نے وزیراعظم نیتن یاہو پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم7 اکتوبر حملے روکنے میں ناکامی پر تحقیقات سے بچنا چاہتے ہیں، نیتن یاہو چاہتے تھے کہ وہ ثالثوں سے سیز فائر پر بات چیت تو کریں تاہم کوئی معاہدہ نہ کریں۔

رونن بار نے مزید کہا کہ اپنا ایجنڈا پورا کرنے کےلیے نیتن یاہو نے انہیں ہٹاکر اپنے خاص بندے کو مذاکرات میں بٹھادیا۔

تعلقات مزید خراب ہوئے جب 4 مارچ کو شِن بیت کی داخلی رپورٹ جاری ہوئی، جس میں حماس کے حملے کو روکنے میں ایجنسی کی ناکامی کو تسلیم کیا گیا، تاہم رپورٹ میں کہا گیا کہ ”خاموشی کی پالیسی نے حماس کو بڑی عسکری تیاری کرنے کی اجازت دی۔“

شِن بیت جس کے پاس وسیع اختیارات ہیں، نیتن یاہو کے قریبی معاونین کی تحقیقات بھی کر رہا ہے، جن پر قومی سلامتی کی خلاف ورزیوں کا الزام ہے، بشمول خفیہ دستاویزات غیر ملکی میڈیا کو لیک کرنے اور قطر سے پیسہ لینے کے الزامات، جو کہ حماس کو اہم مالی امداد فراہم کرتا ہے۔

شین بیت سربراہ رونن بار کے نیتن یاہو پر سنگین الزامات کہا نیتن یاہو 7 اکتوبر کے حملوں کی تحقیقات سے بچنا چاہتے ہیں، نیتن یاہو چاہتے تھے کہ ثالثوں سے ڈیل نہ کروں صرف بات چیت کروں، اپنا ایجنڈا پورا کرنے کے لیے نیتن یاہو نے اپنا خاص بندہ بٹھایا۔

firing

ISRAELI CABINET

Ronen Bar

approves