بھارت کی سب سے مہنگی شادی، 17 کروڑ کی ساڑھی، 90 کروڑ کے زیورات
بھارت کی تاریخ میں سب سے مہنگی شادی کا اعزاز کسی امبانی کو نہیں بلکہ سابق کرناٹک وزیر جناردھن ریڈی کو حاصل ہوا، جنہوں نے 2016 میں اپنی بیٹی برہمانی کی شادی پر1600 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد خرچ کئے۔
یہ شاندار تقریب 16 نومبر 2016 کو ہوئی، جس میں تقریباً 50,000 مہمانوں نے شرکت کی۔ جناردھن ریڈی نے اپنی بیٹی کی شادی کو یادگار بنانے کے لیے بنگلورو کے فائیو اسٹار اور تھری اسٹار ہوٹلوں میں 1,500 کمرے بک کروائے ۔
دلہن برہمانی کی دلکشی تقریب میں سب کی توجہ کا مرکز رہی، انہوں نے معروف ڈیزائنر نیتا لُلا کی تیار کردہ سرخ ساڑھی زیب تن کی، جس کی مالیت 17 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے، اس ساڑھی پر سونے کے دھاگوں سے کڑھائی کی گئی تھی۔
دنیا کی امیر ترین شادی، جس کا ریکارڈ مکیش امبانی بھی نہ توڑ سکے
ان کے زیورات بھی بے حد قیمتی تھے جن کی کل مالیت 90 کروڑ روپے تھی، جبکہ میک اپ پر 30 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔
تقریب میں 40 بیل گاڑیاں مہمانوں کو پنڈال تک پہنچانے کے لیے مختص تھیں، 2,000 ٹیکسیاں اور 15 ہیلی کاپٹرز وی آئی پی مہمانوں کے لیے تھے، کھانے میں شاہی پکوان، خصوصی تھالی میں 16 اقسام کی مہنگی مٹھائیاں، جس کی فی پلیٹ لاگت 3,000 روپے تھی۔
برطانیہ میں ہونے والی مہنگی ترین دیسی شادی
یہ شادی جتنی شاندار تھی اتنی ہی تنقید کا شکار بھی ہوئی، جناردھن ریڈی بی جے پی حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں، ان کو 500 کروڑ روپے کی فضول خرچی پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، خاص طور پر اس وقت جب بھارت میں نوٹ بندی کا دور چل رہا تھا۔
سیاسی جماعتوں اور سماجی کارکنوں نے ان بے تحاشہ اخراجات پر سوالات اٹھائے اور ریڈی کی دولت کے ذرائع کی جانچ کا مطالبہ کیا۔
حال ہی میں مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی رادھیکا مرچنٹ سے شادی نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ 600 ملین ڈالرز (تقریباً 5,000 کروڑ روپے) کی لاگت کی ایک نئی ریکارڈ ساز شادی تھی۔