Aaj News

جمعہ, مارچ 21, 2025  
21 Ramadan 1446  

پاکستان نے اپنی چیٹ جی پی ٹی متعارف کروا دی

مصنوعی ذہانت میں پاکستان کا بڑا سنگ میل
شائع 21 گھنٹے پہلے

پاکستان نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور اہم پیش رفت کرتے ہوئے اپنی چیٹ جی پی ٹی متعارف کروا دی ہے۔ ”میڈ ان پاکستان“ جی پی ٹی کا بیس ماڈل تیار کرلیا گیا، جسے ”ذہانت اے آئی“ کے نام سے لانچ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں اس کی رونمائی کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں آئی ٹی ماہرین سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔

اس منصوبے کی بانی اور آئی ٹی ایکسپرٹ مہوش سلیمان علی کا کہنا ہے کہ ”ذہانت اے آئی“ کو مختلف مراحل سے گزارنے کے بعد کامیابی سے لانچ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیٹا سینٹرز میں طویل محنت کے بعد یہ خواب حقیقت میں بدلا۔

مہوش سلیمان نے کہا کہ یہ کامیابی صرف ان کی ذاتی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے دنیا کا مقابلہ کرنا ہے، اس لیے ہمیں دن رات محنت کرنا پڑی۔ یہ چیٹ جی پی ٹی مختلف زبانوں میں دستیاب ہوگی اور پاکستانی اپنے ڈیٹا سرور کے ذریعے اسے استعمال کر سکیں گے۔

تقریب میں بڑی تعداد میں آئی ٹی ماہرین اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے، جنہوں نے اس پیش رفت کو پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔

Zahanat AI

Pakistani AI Chatbot