قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا گیا
سیونگ اکاؤنٹ ریٹ پر ریٹرن میں 100 بیسس پوائنٹس کمی
سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا ہے۔
نئی شرح کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع 10.81 فیصد سے بڑھ کر 10.96 فیصد ہوگیا۔ جبکہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح 12.15 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ، پنشنر بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کی شرح 13.68 فیصد ہوگئی۔
سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ پر منافع 10.44 فیصد تک بڑھا دیا گیا۔
جبکہ سیونگ اکاؤنٹ ریٹ پر ریٹرن میں 100 بیسس پوائنٹس کمی کرتے ہوئے نئی شرح 10.5 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے پالیسی ریٹ 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
Interest Rate
National Savings Certificates
مقبول ترین