Aaj News

جمعہ, مارچ 21, 2025  
21 Ramadan 1446  

چیمپیئنز ٹرافی جیتنے پر بھارتی بورڈ کا ٹیم کیلئےآئی سی سی سے بھی 3 گنا زیادہ انعام کا اعلان

بی سی سی آئی نے بھارتی ٹیم کو بڑے نقد انعام سے نواز دیا
شائع دن پہلے

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 جیتنے پر اپنی ٹیم کے لیے بڑے انعام کا اعلان کردیا۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی کا اعزاز جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے 58 کروڑ بھارتی روپے نقد انعام اعلان کیا ہے، یہ رقم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے انعامی رقم سے 3 گنا زیادہ ہے۔

بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ بھاری انعامی رقم ٹورنامنٹ میں فتح کاحصہ بننے والے کھلاڑیوں، کوچنگ، عملے اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان میں تقسیم کی جائے گی، چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارت نے روہت شرما کی قیادت میں ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ نہیں ہارا تھا جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں فتح کے ساتھ تیسری بار ٹائٹل جیتا تھا۔

بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ بورڈ خوشی کے ساتھ اعلان کرتا ہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی کامیابی کے بعد ٹیم انڈیا کو 58 کروڑ روپے (ایک ارب 88 کروڑ 21 لاکھ 70 ہزار 180 پاکستانی روپے) کا کیش انعام دیا جائے گا۔

فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست، بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بی سی سی آئی کے صدر روجر بنّی نے کہا کہ ایک کے بعد ایک آئی سی سی ٹائٹل جیتنا خاص بات ہے اور یہ انعام ٹیم انڈیا کی عالمی سطح پر محنت اور بہترین کارکردگی کا اعتراف کرتا ہے۔ یہ نقد انعام اس محنت کا اعزاز ہے جو ہر کوئی پس پردہ کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ 2025 میں ہماری دوسری آئی سی سی ٹرافی ہے۔ پہلے آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ کی ٹرافی بھارت کو ملی اور یہ کامیابیاں ہمارے ملک میں کرکٹ کے مضبوط نظام کو اجاگر کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جانے والی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 2.24 ملین ڈالرز کی انعامی رقم ملی تھی جو 19 کروڑ 35 لاکھ 23 ہزار 680 انڈین روپے کے برابر بنتی ہے، اس کے علاوہ فائنل کی رنر اپ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اس سے آدھی رقم یعنی 1.12 ملین ڈالرز دیے گئے جو 31 کروڑ پاکستانی روپے کے لگ بھگ رقم بنتی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں فاتح ٹیم سفید کوٹ کیوں پہنتی ہے، اس کی اہمیت کیا ہے؟

واضح رہے کہ 9 مارچ کو چیمپئنز ٹرافی کا فائنل نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں بھارتی سورماؤں نے کیویز کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

Champions Trophy

Indian cricket team

India vs new zealand

champions trophy 2025

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy

champions trophy prize money