پنجاب کی جیلوں میں ملاقات کیلئے ایڈوانس بکنگ کلچر متعارف کرانے کا فیصلہ
جیلوں میں ملاقات کے لئے ایڈوانس بکنگ کلچر متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ شہری ویب سائٹ اور واٹس ایپ نمبر پر اپنے کوائف بھجوا کر ملاقات کا وقت حاصل کرسکیں گے۔
پنجاب میں جیلوں میں قیداپنے پیاروں سے ملاقات کیلئے گھنٹوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ جیلوں میں ملاقات کے لئے ایڈوانس بکنگ کلچرمتعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
آئی جی جیل کے مطابق ملاقاتی آن لائن ملاقات کے لئے ٹائم حاصل کریں گے، دیے گئے وقت پر قیدی کو بلا کرملاقاتی شیڈ میں ملاقات کروائی جائے گی۔
شہری ویب سائٹ، واٹس ایپ پرکوائف بھیج کرملاقات کا وقت حاصل کرسکیں گے۔ پائلٹ پراجیکٹ کے بعد پنجاب کی جیلوں میں اپریل سے آغاز کیا جائے گا۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ آئی جی جیل نے کیمپ جیل میں ایڈؤانس بکنگ کے فروغ کے لئے آگاہی کا حکم دیا تھا، ایڈوانس بکنگ کے بعد روزانہ سیکڑوں شہری ایڈوانس بکنگ کے تحت ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
آئی جیل کا کہنا ہے کہ ایڈوانس بکنگ سے جیلوں کی انتظار گاہ میں زیادہ رش نہیں رہے گا، پنجاب بھرکی جیلوں میں ویڈیو کال کی سہولت فراہمی کیلئےملاقاتوں میں کمی آئی ہے۔