امن و امان کی صورتحال میں حکومت کے ساتھ ہیں، لیکن ان کی پالیسی غلط ہے، اسد قیصر
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال میں حکومت کے ساتھ ہیں، لیکن ان کی پالیسی غلط ہے، پہلے اپنی پالیسی کو ٹھیک کریں۔ بلوچستان میں دہشتگردی سب کے سامنے ہے۔ یہ صورتحال اب ہمارے صوبے میں بن رہی ہے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق اسپیکرقومی اسمبلی اس قیصر نے کہا ہے کہ حکومتی سنجیدگی آپ کے سامنے ہیں، سوالات شروع ہوتے ہی اجلاس ختم کردیا گیا۔
اسد قیصر نے کہا کہ وزرا کی فوج بھرتی کرلی ہے، جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بھرتی وزرا سے ایک اسمبلی بھی نہیں چلائی جا رہی، اس حکومت کوعوام کا مینڈیٹ حاصل نہیں۔
سینئررہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ قانونی سازی میں ایک قانون بھی عوامی مفاد کیلئے نہیں، ہمارے مطالبات پورے نہیں ہو رہے، پھر بھی ان کے ساتھ ملک کی خاطر بیٹھنے کیلئے تیارہیں، بلوچستان کے حالات آپ کے سامنے ہیں۔
اس قیصر نے مزید کہا کہ یہ دہشت گردی اب ہماری صوبے میں آرہی ہے ، امن و امان کی صورتحال میں ہم آپ کے ساتھ ہیں، لیکن ان کی پالیسی غلط ہیں، اپنی پالیسی کو ٹھیک کریں۔