Aaj News

جمعہ, مارچ 21, 2025  
21 Ramadan 1446  

سلمان خان کی فلم ”سکندر“ کا عید پر ریلیز کا اعلان کردیا گیا

گجنی ایک عاشق اور معشوق کی کہانی تھی، مگر 'سکندر' شوہر اور بیوی کے رشتے کے گرد گھومتی ہے
شائع دن پہلے

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ”سکندر“ کی ریلیز کا اعلان کر دیا۔ یہ فلم 30 مارچ 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان نے ایک بار پھر روایتی جمعہ ریلیز کے بجائے اتوار کا انتخاب کیا ہے، جیسا کہ انہوں نے 2023 میں ”ٹائیگر 3“ کے ساتھ کیا تھا۔

ایک منفرد کہانی، جذبات اور ایکشن کا امتزاج

”سکندر“ کی ہدایتکاری معروف ڈائریکٹر اے آر مروگاداس نے کی ہے، جو اس سے قبل سپر ہٹ فلم ”گجنی“ دے چکے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ”سکندر“ بھی ”گجنی“ کی طرح ایکشن اور جذبات کی آمیزش ہوگی، تو ان کا جواب تھا، ’یہ صرف ایک عام فلم نہیں، بلکہ اس میں گہری خاندانی جذباتیت بھی شامل ہے۔ گجنی ایک عاشق اور معشوق کی کہانی تھی، مگر سکندر شوہر اور بیوی کے رشتے کے گرد گھومتی ہے۔ اس فلم میں ہم دیکھیں گے کہ آج کے دور میں خاندان کیسے چلتے ہیں، جوڑے ایک دوسرے کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں اور کیا چیزیں ہم اپنی زندگیوں میں کھو چکے ہیں۔ یہی فلم کی سب سے بڑی طاقت ہوگی۔‘

والد نے سلمان خان کی اب تک شادی نہ ہونے کی وجہ بتا دی

یہ ایک عام ایکشن فلم نہیں، بلکہ ایک ایسی کہانی ہوگی جو ناظرین کو جذباتی طور پر جھنجھوڑ کر رکھ دے گی۔

اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ راشمیکا مندنا پہلی بار جلوہ گر ہوں گی، جو جنوبی ہند کی سپر اسٹار ہیں اور اپنی معصومانہ اداکاری کے لیے مشہور ہیں۔ اس کے علاوہ فلم میں کاجل اگروال، ستیہ راج اور شرمن جوشی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے، جو اس پراجیکٹ کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔

فلم ’سکندر‘ میں سلمان خان کا معاوضہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

’سکندر‘ کو ساجد ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہے، جو اس سے قبل سلمان خان کے ساتھ کئی کامیاب فلمیں دے چکے ہیں۔ فلم کے ایکشن، لوکیشنز اور میوزک پر خاص توجہ دی گئی ہے، اور امکان ہے کہ یہ ایک شاندار سینما تجربہ ثابت ہوگی۔

سلمان خان کے فینز کے لیے ایک نیا تحفہ

سلمان خان ہمیشہ سے بڑے پردے پر اپنے مداحوں کے لیے کچھ نیا اور منفرد لے کر آتے ہیں۔ ”سکندر“ کی پہلی جھلک میں ہی ایک بہترین ایکشن اور جذباتی کہانی کا اشارہ مل رہا ہے۔ مداح بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ 30 مارچ 2025 کو جب ’سکندر‘ ریلیز ہوگی تو کیا واقعی یہ سلمان خان کے کیریئر کی ایک اور یادگار فلم ثابت ہوگی؟

Salman Khan

Bollywood

Film Sikandar Release on Eid